بدھ‬‮ ، 28 جنوری‬‮ 2026 

فیصل سلطان نے خیبر ٹیچنگ ہسپتال برباد کیا ، اب پمز برباد کرنے آگئے پمز ملازمین کا آج سے تمام سروسز بند کرنے کا اعلان

datetime 10  دسمبر‬‮  2020 |

اسلام آباد(آن لائن) پمز ملازمین نے آج (جمعہ )سے پمز میں تمام سروسز بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔،چیئرمین گرینڈ ہیلتھ آلانئنس ڈاکٹر اسفند یار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پمز میں آج سے او پی ڈی سمیت تمام شعبے بند کر دئیے جائیں گے ۔ کرونا وارڈ اور ایمرجنسی

کے علاوہ تمام سروسز بند ہوں گی۔اوپی ڈی، ایڈمنسٹریشن ،نرسنگ کالج،پرچیزنگ ڈیپارٹمنٹ بند کر دیئے جائیں گے ۔چیئرمین گرینڈ ہیلتھ الائنس ڈاکٹر اسفند یار نے کہا کہ 11 دنوں سے احتجاج کر رہے اور حکومت سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ یہ ظالمانہ قانون ختم کرے،مطالبات منظور ہونے تک بھوک ہڑتال پر رہیں گے ،ہمارے مطالبات کو نظر انداز کر کہ کل بورڈ آف گورنرز کی میٹنگ پمز میں کرنے کی کوشش کی گئی،پندرہ منٹ کی میٹنگ کے بعدچیئرمین منتحب کر کہ ہم سے بات کئے بنا چلے گئے،انہوں نے کہا کہ وزرات صحت کی جانب سے نجکاری نہ ہونے کی پریس ریلیز جھوٹی ہے، مفت تعلیم اور علاج کی سہولت ختم کرنا عمران خان کا ویژن نہیں بلکہ آئی ایم ایف کی شرط ہے،مفت تعلیم اور علاج کی سہولت ختم کرنے کی شرط پر آئی ایم ایف اگلی قسط جاری کرے گا ، پمز سرکاری اور شوکت خانم ہسپتال پرائیوٹ ہسپتال ہے اس کی پالیسی پمز پر لاگو نہیں کی جا سکتی،پی ٹی آئی کی حکومت دو ہزار بیڈ کا ہسپتال بناتے اور

وہاں ایم ٹی ائی آرڈیننس نافذ کرتے،ڈاکٹر اسفند یار نے مزید کہا کہ فیصل سلطان آپ خیبر ٹیچنگ ہسپتال برباد کر کہ ائے ہیں ،آپ کے پی کے میں تھے تو تباہی کی اب اسلام آباد میں بھی تباہی کے لیئے آئے ہیں ،فیصل سلطان شوکت خانم کے پہ رول پہ ہیں آپ آزادانہ فیصلے نہیں کر سکتے ،فیصل بھائی آپ نے کسی سرکاری ادارے میں کام نہیں کیا ،یہ ریفارمز نہیں بلکہ آئی ایم ایف کا ایجنڈا ہے ۔

موضوعات:



کالم



قم میں آدھا دن


ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…