بدھ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2024 

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نیاسفری ہدایت نامہ جاری کردیا

datetime 10  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(این این آئی)کورونا وباء کی دوسری لہر کے پیش نظر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نیاسفری ہدایت نامہ جاری کردیا،بیرون ممالک سے آنے والے مسافروں کو کورونا وائرس کے حوالے سے تین کیٹگری میں تقسیم کردیا گیا ،جاپان ، فن لینڈ ملاوی اور نیمبیا کو بھی اے کیٹگری

سے نکال دیا گیا ،کیٹگری اے کے ممالک کی تعداد 22 سے بڑھا کر 24کر دی گئی، کیٹگری اے میں ناروے،جنوبی سوڈان۔ ٹوگو۔ یوراگوئے۔ زیمبیا کو بھی نئی فہرست میں شامل کیا گیا ہے،کیٹگری اے میں شامل آسٹریلیا ،چین،مالدیپ،نیوزی لینڈ،نائجیریا، ساوتھ کوریا،سعودی عرب،سنیگال،سری لنکا،ویتنام کیوبا شامل ہیں،کیٹگری اے میں شامل ممالک سے آنے والے مسافروں کو کورونا ٹیسٹ / پی سی آر سے استثنیٰ حاصل ہوگا، کیٹگری بی میں شامل ممالک سے آنے والے مسافروں کو کورونا ٹیسٹ کروانا لازمی قرار دے دیا گیا،کیٹگری بی ممالک سے آنے والے تما م مسافروں کو سفر سے قبل 96 گھنٹے کے اندر اندر کورونا ٹیسٹ کروانا لازم ہوگا،کیٹگری سی ممالک سے پاکستان آنے والے مسافروں کو ملکی ائرپورٹ پرکورونا ٹیسٹ کروانالازمی قرار دیا گیا ، نئی ایس او پیز پر عمل درآمد کرنا تمام بین الاقوامی ائیرلائنز، چارٹرڈ طیاروں اور دیگر فضائی کمپنیوں پر لازم قرار دیا گیا ،بیرون ملک سے آنے والے تمام مسافروں کو ہیلتھ ڈکلیریشن فارم پر کرنا لازمی قرار دیا گیا ، نئی ایڈوائزری سولہ دسمبر سے 31 دسمبر 2020 تک نافذ العمل رہیگی۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…