نواب شاہ (این این آئی) سندھ میں فقیر گھوڑے پر سوار ہوکر خیرات مانگنے حیسکو واپڈا ایکسئن پہنچ گیا، ملازمین نے ڈنڈوں سے پٹائی کردی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں گداگروں نے بھیک مانگنے کو باقاعدہ کاروبار بنارکھا ہے اور ایشیائی ممالک میں بھیک مانگنے والے
گداگر نے عجیب و غریب حلیے بناتے ہیں جبکہ کچھ تو خود کو معذور و اپاہج بھی ظاہر کرتے ہیں لیکن سندھ کے شہر نوابشاہ میں فقیر نے بھیک مانگنے کیلیے انوکھا انداز اختیار کرلیا۔فقیر گھوڑے پر سوار ہوکر خیرات مانگے حیسکو واپڈا ایکسئن آفس پہنچ گیا اور جب دفتر کے گیٹ پر گھڑ سوار شخص کو دیکھا تو حیسکو واپڈا عملے میں کھلبلی مچ گئی۔حیسکو آف میں موجود گھڑ سوار فقیر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی بہت زیادہ وائرل ہورہی ہے۔حیسکو ملازمین نے بتایا کہ گھڑ سوار بھیک مانگنے آیا تھا، ہم نے گھڑ سوار سے کہا کہ گھوڑا باہر کھڑا کرکے آئے لیکن وہ بات نہ مانا جس پر عملے نے گھڑ سوار کو ڈنڈے سے مار کر ایکسئن آفس سے باہر نکال دیا۔