اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

میں پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے نقش قدم پر نہیں چلنا چاہتا  بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان مشرفی مرتضیٰ نے حیران کن بیان دیدیا

datetime 9  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈھاکہ (این این آئی)بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے کپتان مشرفی مرتضی نے کہا ہے کہ وہ پاکستانی وزیراعظم عمران خان کے نقش قدم پر نہیں چلنا چاہتے۔تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان مشرفی مرتضی 30 دسمبر کو پارلیمنٹ الیکشن میں حکمراں جماعت عوامی لیگ کی نشست سے امیدوار ہیں۔37سالہ فاسٹ باؤلر نے ایک انٹرویو میں پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان پر

گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایمانداری سے کہوں گا، جہاں ماضی کے کرکٹر اور کپتان عمران خان آج موجود ہیں، وہاں پہنچنے کا لوگ خواب دیکھتے ہیں،البتہ میری خواہش ہے کہ میں کھیلوں کے لیے کچھ کروںچونکہ میں ایک کھلاڑی ہوں، اس لیے میں یہاں تک محدود رہوں گا۔مشرفی مرتضیٰ نے کہاکہ وہ اپنے علاقے ناریل کے لیے اچھا کام کرنا چاہتے ہیں ، بنگلہ دیش ون ڈے ٹیم کے کپتان اپنے علاقے ناریل میں اسپتالوں کے لیے ایمبولینس دینے کیساتھ کاشتکاروں کو چاول کے بیچ دے چکے ہیں۔36 ٹیسٹ میں 78 اور 54 ٹی 20 میں 42 وکٹیں حاصل کرنے والے مشرفی مرتضی دونوں فارمیٹ سے ریٹائرڈ ہوچکے ہیں۔مشرفی مرتضی بدستور ون ڈے کرکٹ سے ناصرف منسلک ہیں بلکہ کپتانی کے فرائض بھی انجام دے رہے ہیں اور خواہش رکھتے ہیں کہ 2023ء آئی سی سی ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش کی قیادت کریں۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…