بدھ‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2026 

صبح اور رات کے وقت شدید دھند، موٹر وے کا اہم روٹ بند آنے والے دنوں میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے شہروں کی فہرست جاری کردی

datetime 9  دسمبر‬‮  2020 |

اسلام آباد(این این آئی)ملک کے بیشتر اضلاع میں بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کے باعث ایک بار پھر سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے، ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں

مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ کشمیر، گلگت بلتستان بالائی پنجاب اور بالائی خیبرپختون خوا میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بعض علاقوں اور سندھ میں صبح کے اوقات میں دھند چھائی رہی، کراچی میں صبح کے اوقات میں دْھند رہی اور حدِ نگاہ ایک کلو میٹر تک رہ گئی، ملتان، بہاولپور، بہاولنگر اور ڈی جی خان میں صبح کے وقت دھند رہی اور آج رات بھی دھند چھائے رہنے کا امکان ہے، جب کہ دھند کے باعث راولپنڈی موٹروے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ میں بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا، بالائی پنجاب میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ خطہ پوٹھورہار، میانوالی، سرگودھا، فیصل آباد، لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارروال، اور جھنگ میں بارش کی توقع ہے، خیبرپختون خوا میں دیر، چترال، بونیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، پشاور، مردان، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، جب کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور شمالی بلوچستان میں موسم شدید سرد رہے گا، تاہم نصیرآباد اور خضدار میں بارش کی توقع ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…