جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

جعلی وزیر اعظم کو گھر بھیجنے کی حتمی ذمہ داری لاہور کے کندھوں پر آ گئی ہے، جب لاہور بولتا ہے تو پورا پاکستان بولتا ہے،مریم نواز نے لاہوریوں کو دعوت دیدی

datetime 7  دسمبر‬‮  2020 |

لاہور(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صد رمریم نواز نے کہا ہے کہ جب لاہور بولتا ہے تو پورا پاکستان بولتا ہے،جعلی حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں اور جعلی وزیر اعظم کے چند دن رہ باقی رہ گئے ہیں، اسے گھر بھیجنے کی حتمی ذمہ داری لاہور کے کندھوں پر آ گئی ہے،یہاں آکر دیکھ لو کیا لوگوں کو کرسیوں کی ضرورت ہے، میں نواز شریف، شہباز شریف اور

اپنی طرف سے لاہوریوں کو تیرہ دسمبر کے جلسے میں شرکت کی دعوت دینے کیلئے خود آئی ہوں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے داروغہ والا میں خرم روحیل اصغر کی طرف سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر خواجہ سعد رفیق، خرم روحیل اصغر نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع پر پرویز رشید، مریم اورنگزیب اور دیگر بھی موجود تھے۔ مریم نواز نے کہا کہ لاہور کے عوام نے تو آج سے ہی جلسے کے آغاز کر دیا ہے، جو جعلی وزیر اعظم بیٹھا ہے میں نے اس کا نام تابعدار خان رکھ دیا ہے، تم لاہور کا جلسہ روکو گے تو بھی جلسہ نہیں رکے گا، تم کہتے ہو کرسیاں نہیں دوں گا، ٹینٹ نہیں دوں گا، کیا داروغہ والا کے اجتماع میں کوئی کرسی نظر آرہی ہے، کیا ان لوگوں کو کرسیوں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے شرکاء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جعلی حکومت تمہیں تیرہ دسمبر کو روکے گی تو کیا تم رک جاؤ گے، جلسے کی اجازت نہ ملی تو کیا جلسے نہیں ہوگا۔ ملتان میں لوگوں کو جلسے کی اجازت نہ ملی و سڑک پر جلسہ ہو گیا، پھر لاہور تو لاہور ہے، جب لاہور بولتا ہے تو پورا پاکستان بولتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری لاہور سے بہت سی امیدیں ہیں، لاہور نے پاکستان کو نواز شریف جیسا بیٹا دیا ہے، پی ڈی ایم کی قیادت نے آخری جلسہ لاہور میں اس لئے رکھا ہے کیونکہ انشا اللہ تیرہ دسمبر کو آر یا پار ہوگا، جعلی حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں اور جعلی وزی وزیر اعظم کے

چند دن رہ گئے ہیں،اسے گھر بھیجنے کی حتمی ذمہ داری لاہور کے کندھوں پر آ گئی ہے، کیا اپنی بیٹی کے ساتھ باہر نکلو گے، مہنگائی،بیروزگاری، لا قانونیت کو ہمیشہ کے لئے ختم کرنے کے لئے باہر نکلو گے۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ 13دسمبر میں لاہور میں دما دم مست قلندر ہوگا،جب لاہور میں دما دم مست قلندر ہوتاہے تو حکمرانوں کی ٹانگیں کاپتی، ہاتھ لرزتے ہیں اور

ماتھے پر پسینہ بھی آتا ہے۔تم ہمیں جیلوں میں ڈال کراور جھوٹے الزام لگاکر کاررواں جمہوریت کا راستہ نہیں روک سکے بلکہ قافلے آگے بڑھتے رہتے ہیں۔مریم نواز عوام کے حقوق کی جدوجہد کو کامیاب بنانے کیلئے نکلی ہیں۔تاریخ گواہ ہے جب مشکل وقت، بحران آتے ہیں تو مائیں، بہنیں او ربیٹیاں اپنے گھر والوں کے ساتھ بغاوت کے علم بلند کرتی ہیں تو ناکامء نہیں ہوتیں۔انہوں نے کہا

کہ لاہوریوں،پنجابیوں وعدہ کرو 13دسمبرکو سارے قافلے سارے راستے مینارپاکستان کی طرف جائیں گے،بزدل حکمرانوں راستہ روکنے کی غلطی نہ کرنا، طوفانوں کا راستہ نہیں روکا جا سکتا، اگر ایسا کرو گے تو خس و خاشاک کی طرح بہہ جاؤ گے۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف اورشہبازشریف پی ڈی ایم کا قافلہ منزل پر پہنچے

گا لوگوں کو حقوق ملیں گے،غربت و قانونیت دینے والے حکمرانوں کو اب گھر جانا ہوگا۔خرم روحیل اصغر نے کہا ہے کہ نوازشریف آئے گا ملک کا چوتھی بار وزیر اعظم بنے گا،آج سے 13دسمبر تک سکون سے نہیں بیٹھیں گے،اب حکومت کو جم غفیر بہاکر لے جائیگا۔انہوں نے کہاکہ عمران خان جو کرسکتاہے کر لے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…