جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

اسلم رئیسانی کی ن لیگ میں شمولیت متوقع پارٹی میں اہم عہدہ ملنے کا قوی امکان

datetime 7  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان کے سابق وزیر اعلیٰ اسلم رئیسانی کی عنقریب ن لیگ میں شمولیت متوقع ،پارٹی صدر بنائے جانے کا امکان۔سابق صوبائی صدر سینیٹر یعقوب خان ناصر اور دیگر لیگی صوبائی رہنمائوں نے بھی تائید کر دی ،مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف

نواب اسلم رئیسانی کو پارٹی میں شامل کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔بلوچستان سے دیگر اہم شخصیات کی بھی ن لیگ میں شمولیت متوقع ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نواب اسلم رئیسانی کی ن لیگ میں شمولیت کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ن لیگ کی قیادت نے سگنل دے دیا ہے۔نواز اسلم رئیسانی کے والد نواب غوث بخش رئیسانی کے نواز شریف ، شہباز شریف کے والد میاں شریف مرحوم کے ساتھ دوستانہ اور ذاتی تعلقات تھے جب کہ زمانہ طالب علمی کے دوران شہباز شریف اور اسلیم رئیسانی کے درمیان بھی دوستی رہی ہے۔ثنااللہ زہری اور عبدالقادر بلوچ کے پارٹی چھوڑنے پر ن لیگ نے بلوچستان سے بڑ ے نام کی تلاش شروع کر دی ہے۔اسی تناظر میں ق لیگ کے رہنما سینیٹر جعفر مندوخیل کو پارٹی میں شامل کیا گیا ہے تاہم انہیں صوبائی صدر بنائے جانے کے بارے میں پارٹی عہدیداروں کے اعتراضات موجود ہیں جس کے باعث نواز اسلم رئیسانی کو ن لیگ میں شامل کیا جا رہا ہے جنہیں پارٹی میں اہم ذمہ داری دی جائے گی۔معروضی حالات کے

تحت پشتون جنرل سیکرٹری جمال شاہ کاکڑ کے ساتھ صدر بلوچ ہو گا۔بلوچستان میں کئی دہائیوں سے یہی فارمولا چلا آ رہا ہے۔صدر ، جنرل سیکرٹری میں ایک پشتون ایک بلوچ ہوتا ہے، اسی بنیاد پر بلوچ قبیلہ سے نواب اسلیم رئیسانی کو ن لیگ میں شامل کیا جائے گا۔راحیلہ درانی بھی صوبائی صدارت کی مضبوط امیدوار ہیں۔ن لیگ کی اعلی قیادت نے سردار یعقوب خان ناصر کو پیشکش کی تھی تاہم انہوں نے خراب صحت کے باعث معذرت کر لی۔آنے والے دنوں میںاہم فیصلے متوقع ہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…