پیر‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2026 

اپوزیشن کی طرف سے استعفے دینے کا آغاز ن لیگ کے معروف رکن قومی اسمبلی نے استعفیٰ دیدیا

datetime 7  دسمبر‬‮  2020 |

سرگودھا(این این آئی)اپوزیشن اراکین اسمبلی کی طرف سے اسمبلیوں سے استعفوں کی تیاری شروع ہو گئی سرگودھا سے مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی چوہدری حامد حمید نے اسمبلی سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے اپنا استعفی قیادت کو بجھوادیا۔ذرائع کے مطابق

اپوزیشن کی طرف سے اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کے فیصلہ پر عمل درآمد شروع ہو گیا اورسرگودھا شہر کے حلقہ سے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے دیرینہ ساتھی مرحوم رکن اسمبلی و مئیر چوہدری عبدالحمید کے بیٹے مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی چوہدری حامد حمید نے این اے 90 سرگودھا شہر سے مستفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے اپنا استعفیٰ پارٹی قیادت کو بجھوا دیا۔جہنوں نے اپنے استفی میں تحریر کیا ہے کہ میاں نواز شریف اور میاں شریف شریف کی ہدایت پر اور اس ملک وقوم کی بہترین کے لئے یہ اب انتہائی نا گزیر ہو چکا ہے اس لئے اس نااہل اور نالائق وزیراعظم کو اب گھر جانا چائیے میرے ملکی مسائل نہ ہونے بجلی،گیس،ادویات،اٹا،چینی،دالیں،پٹرول،سبزیاں،پھل،مہنگا کرنے،ملک میں بے روز گاری،لا قانونیت بڑھانے پر،میڈیا پر پابندیاں لگانے پر،اپوزیشن پر ناجائز مقدمات بنانے پر،کشمیر کا سودا کرنے پر،اسرائیل کو تسلیم کرنے پر،مرزائیوں کی بجا حمایت کرنے پر،علماء کی تذلیل کرنے پر،غریب کو

غریب تر کرنے پر،میں اور میری جماعت کی اعلیٰ قیادت یہ سمجھتی ہے کہ حکومت نااہل اور کرپٹ ہے جو اس ملک وقوم پر بوجھ بن گئی ہے۔اس لئے اسے گھر جانا چائیے ان حالات کے پیش نظر میں اپنی نشست حلقہ این اے 90 سرگودھا سے مستفی ہونے کا اعلان کرتا ہوں میرا

جینا مرنا پاکستان مسلم لیگ ن سے ہے۔اور میں اپنی قیادت کے ہر فیصلے کا پابند رہوں گا اور قدم قدم پر میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کے ساتھ تھا ساتھ ہوں اور انشااللہ ساتھ رہوں گا۔ معلوم ہوا ہے کہ مسلم لیگ ن سے وابستہ ایم این ایز اپنے استعفے مریم نواز کو پیش کریں گے جو اسپیکر کو فی الحال پیش نہیں کئے جائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)


ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…