جمعرات‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2026 

اپوزیشن نے استعفے دئیے تو صدر مملکت ایمرجنسی نافذ کردینگے،میجر جنرل (ر)اعجاز اعوان کا انتباہ

datetime 7  دسمبر‬‮  2020 |

اسلام آباد،لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی )نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے میجر جنرل(ر)اعجاز اعوان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے استعفوں کی صورت صدر مملکت ایمرجنسی نافذ کردیں گے، ایمرجنسی کے دوران ایک قومی حکومت بنے گی، جس کی نگرانی میں الیکشن کروائے جائیں گے۔

ایسے انتخابات عوام اور ملک کیلئے کوئی خوشخبری نہیں لائیں گے۔انہوں نے مزیدکہا کہ خدانہ کرے کہ صورتحال تصادم کی طرف جائے، اگر تصادم ہوگیا، اپوزیشن نے قومی اسمبلی سے استعفے دے دیے، تو پارلیمنٹ میں اکثریت حکومت وقت کے پاس ہے، وہ استعفے دیں گے نہیں ، استعفوں کی صورت میں پارلیمنٹ غیر فعال ہوجائے گی۔اسی طرح سندھ حکومت ٹوٹے گی نہیں، لیکن اگر سندھ حکومت بھی تحلیل ہوجاتی ہے تو پھرمیں جو دیکھ رہا ہوں وہ یہ کہ صدر مملکت ایمرجنسی نافذکرنے کا اعلان کردیں گے، ایک قومی حکومت بنے گی جوسسٹم کی خرابیوں کو دور کرے گی اور بعد میں الیکشن کروائے جائیں گے، ایسے انتخابات عوام اور ملک کیلئے کوئی خوشخبری نہیں لائیں گے۔انہوں نے کہا کہ مجھے نظر نہیں آرہا کہ فوج کسی مذاکرات کا حصہ بنے گی۔دریں اثنا حکومت کے خلاف بننے والے اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کا غیر معمولی اجلاس کل اسلام آباد میں منعقد ہوگا جس میں 13دسمبر کو پہلے مرحلے کی تحریک کے

اختتام پر آئندہ کے لائحہ عمل کی حکمت عملی مرتب کی جائے گی ۔ اجلاس اتحاد کے صدر و جے یو آئی(ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان کی صدارت میں ہوگا جس میں اپوزیشن جماعتوں کی قیادت اور سینئر رہنما شریک ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں پہلے مرحلے کی تحریک کا جائزہ

، 13دسمبر کو لاہور میں ہونے والے جلسے اور آئندہ کے حوالے سے اہم فیصلے کئے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں 13دسمبر کو منعقدہ لاہور جلسے میں متوقع اہم فیصلوں کی توثیق بھی کی جائے گی ۔ بتایا گیا ہے کہ پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے جس میں اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ، اسمبلیوں سے استعفوں سمیت دیگر آپشنز زیر غور آئیں گے اور حتمی فیصلے ہوں گے ۔ ذرائع کے مطابق اجلاس کے فیصلوں کا حتمی اعلان مینار پاکستان گرائونڈ پر منعقدہ جلسے میں کیا جائے گا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…