جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

پی ٹی آئی حکومت غریب کیلئے ڈراؤنا خواب بن چکی،غربت مہنگائی کے مارے عوام دن رات تبدیلی کو کوسنے پر مجبور ہیں،تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 6  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت غریب کے لیے ڈراؤنا خواب بن چکی ہے، غربت مہنگائی کے مارے عوام دن رات تبدیلی کو کوسنے پر مجبور ہیں۔ معیشت کو پٹڑی پر ڈالنے کے دعوے کرنے والے آٹے دال کا بھاؤ معلوم کریں۔ آکسیجن نہ ملنے پر خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں آٹھ مریضوں کی موت بڑا سانحہ ، فوری تحقیقات ہوں۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے خان پور ضلع دیر میں جماعت اسلامی کے کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سینیٹر سراج الحق نے قبل ازیں جماعت اسلامی ضلع دیر کے سابق ایم پی اے ڈاکٹر ذاکر اللہ کی وفات پر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔ انہوں نے مرحوم کی دینی ملی اور سیاسی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر ذاکراللہ نے زندگی بھر بہترین سیاسی جدوجہد کی اور علاقہ کے عوام کی حکومتی ایوانوں میں بھرپور نمائندگی کی۔امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے پی ٹی آئی حکومت کی معاشی پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تبدیلی کے دعوئوں پر عوام کو دھوکہ دینے والوں نے اپنے آدھے دور حکومت میں ہی ملکی معیشت کا جنازہ نکال دیا ہے۔ غریب عوام روٹی کے لیے ترس رہے ہیں اور بے روزگاری نے لاکھوں محنت کشوں اور مزدوروں کو سڑکوں پر کھڑا کر دیا ہے۔ اداروں کو ٹھیک کرنے کا کہنے والے سب کچھ بیچنے پر تلے ہوئے ہیں۔ سٹیل ملز سے لے کر پاکستان ریلویز اور پی آئی اے وینٹی لیٹر پر جا چکے ہیں۔ بیڈ گورننس ، لاء اینڈ آرڈر مخدوش صورت حال تبدیلی حکومت کے تحفے ہیں۔سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ وزیراعظم کے پی میں تبدیلی کے بلندو بانگ دعوے کرتے نہیں تھکتے لیکن ان کی پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کی ناک تلے آٹھ مریض آکسیجن جیسی بنیادی ضرورت کی ہسپتال میںعدم دستیابی کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے گئے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ سانحہ کی فوری تحقیقات کی جائیں اور ذمہ داروں کو کٹہرے میں کھڑا کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ مریض ہسپتالوں میں علاج کیلئے آتے ہیں تاکہ ان کی جان بچ سکے مگر ہسپتالوں میں بعض اوقات نااہلی کے ایسے واقعات پیش آتے ہیں کہ عوام کا ہسپتالوں اور ڈاکٹروں پر

سے اعتما د ختم ہوجاتا ہے ، انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی جاں بحق ہونے والے مریضوں کے خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے اور اس ظلم کے خلاف ہر سطح پر ان کا ساتھ دے گی۔ انہوں نے اس عہد کا اعادہ کیا کہ جماعت اسلامی ملک میں حقیقی اسلامی فلاحی نظام لائے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…