لاہور (پ ر )وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے قصور میں 5 بچوں کو نہر میں پھینکنے کے واقعہ پر دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے – وزیر اعلی عثمان بزدار نے واقعہ کے بارے میں کمشنر لاہور ڈویژن سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور ہدایت کی ہے کہ افسوسناک واقعہ کی وجوہات کا تعین کیا جائے- وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ بچوں کے جاں بحق ہونے پر دلی دکھ ہوا ہے –