لاہور (پ ر )وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدارنے بزرگ سیاستدان سردار شیر باز خان مزاری کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے -وزیر اعلی عثمان بزدار نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی
مرحوم کی روح کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے- انہوں نے کہا کہ سردار شیر باز خان مزاری نے علاقے کے لوگوں کی حقیقی معنوں میں خدمت کی اور مرحوم کی سیاسی و سماجی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا-