لاہور ( پ ر )وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے راولپنڈی کے پیر ودھائی بس سٹینڈ کے قریب دھماکے کے واقعہ کانوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ واقعہ کی تفتیش سائنٹفیک انداز میں
کر کے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے اور دھماکے کے ذمہ دار وں کو جلد سے جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے۔وزیراعلیٰ نے زخمیوں کوبہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ انتظامی حکام زخمیوں کو فراہم کی جانیوالی سہولتوں کی خود نگرانی کریں۔