بدھ‬‮ ، 12 فروری‬‮ 2025 

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار سے فردوس عاشق اعوان کی ملاقات حکومتی کارکردگی اورفلاح عامہ منصوبوں کو موثر اجاگر کرنے کی ہدایت

datetime 4  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (پ ر )وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے آج وزیراعلیٰ آفس میں معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ملاقات کی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے حکومت کی کارکردگی اورفلاح عامہ کے منصوبوں کو موثر انداز سے اجاگر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کے شرانگیز بیانیے کا بھر پور جواب دیا جائے۔ عوام کو ریلیف دینے اور گڈ گورننس کیلئے کیے گئے

اقدامات کو بہترین طریقے سے عوام کے سامنے لایا جائے۔انہوں نے کہا کہ 2برس کے دوران وہ کام کئے جو سابقہ حکومتیں برس ہا برس نہ کر سکیں -صوبے میں ون مین شو کاخاتمہ کیا ہے۔ہر کام مشاورت سے اورایک ٹیم کے طورپر کام کررہے ہیں۔حکومت کے بروقت فیصلوں سے آٹے اورچینی کی قیمتوں میں استحکام آیا ہے اور پنجاب واحد صوبہ ہے جہاں 20کلو آٹے کا تھیلا مقررکردہ نرخوں پر دستیاب ہے اورسہولت بازاروں میں چینی 81روپے میں مل رہی ہے۔ ہمارا مقصد عوام کو ریلیف دینا اوران کیلئے آسانیاں پیدا کرنا ہے۔عوام کے حقوق پرکسی کو ڈاکہ نہیں ڈالنے دوں گا۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کا پاکستان مخالف بیانیہ پٹ چکا ہے-پی ڈی ایم کا ٹولہ جلسوں کے ذریعے کورونا پھیلارہا ہے۔عوام کے مسترد شدہ عناصر کے دلوں میں دکھی انسانیت کیلئے رتی بھر درد نہیں۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حکومت کے عوامی فلاح کے کاموں کو بہترین طریقے سے اجاگرکرنے کیلئے حکمت عملی بنالی ہے۔پی ڈی ایم کے سیاسی یتیم پہلے بھی ناکام رہے اورآئندہ بھی ناکام رہیں گے۔ اپوزیشن عناصر ملک دشمن عناصر کے ایجنڈے پر چل رہے ہیں۔ اپوزیشن جماعتیں ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہیں۔ اقتدار کی ہوس میں مبتلا ٹولے کی آنکھوں پر کالی پٹی بند چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے سیاہ کاراپنی کرپشن کے کالے کرتوت پر پردہ ڈالنے کیلئے پاکستان کی ترقی کو سیاہ کرنا چاہتے ہیں۔قوم کو وزیراعظم عمران خان کی شفاف قیادت پر پورا اعتماد ہے۔اپوزیشن اپنے جال میں خود پھنس چکی ہے۔22 کروڑ پاکستانی سرٹیفائیڈلٹیروں کے جھانسے میں نہیں آئیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…