پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

پاک فوج کے کیڈٹ حارث معراج نے پاک آرمی اور پاکستان کا نام روشن کر دیا

datetime 4  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن )پاک فوج نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا۔پاکستانی کیڈٹ نے دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کردیا۔پاک فوج کے کیڈٹ حارث معراج نے بہترین غیر ملکی کیڈٹ کا اعزاز حاصل کر لیا۔تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے کیڈٹ حارث معراج کو رائل ملٹری کالج ڈنٹرون آسٹریلیا میں منعقد ہونے والی پاسنگ آٹ پریڈ میں بہترین غیر ملکی کیڈٹ کے اعزاز سے نوازا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک آرمی کے کیڈٹ محمد حارث معراج کو آسٹریلیا کے رائل ملٹری کالج سے پاسنگ آٹ تقریب کے دوران بہترین غیر ملکی قیادت کا اعزاز دیا گیا ہے۔ جس سے پاک فوج اور ملک کا نام روشن ہوا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق یہ کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ پاک فوج کی جونئیر لیڈرشپ کی تربیت کا معیار انتہائی بلند ہے اور وہ اپنے مقصد کے ساتھ کتنے مخلص ہیں۔اور یہی پاک فوج کی جونئیر لیڈرشپ کے عزم اور اعلی تربیت یافتہ کا مظہر ہے۔۔خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستانی کیڈٹ نے امریکی ملٹری اکیڈمی سے گریجویشن مکمل کرتے ہوئے دنیا بھر میں نا م روشن کیا۔ سندھ کے شہر لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والے پاکستانی کیڈٹ محمد تقی افتخار نے امریکہ کی ویسٹ پوائنٹ ملٹری کالج سے گریجویشن مکمل کی اور وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے چوتھے پاکستانی بن گئے ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں قائم امریکی سفارت خانے کے آفیشل اکانٹ سے محمد تقی کو مبارکباد پیش کرنے کا ٹویٹ سامنے آیا۔ امریکی سفارت خانے کی جانب سے جاری ٹویٹ میں کیڈٹ محمد تقی افتخار کو ممتاز فوجی اکیڈمی سے بڑی کامیابی حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی گئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…