بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

بین الاقوامی منی لانڈر اسحاق ڈار کے منہ سے ڈر کے مارے سچ نکلا، ’’شریف سیاست‘‘ کا پردہ پھر چاک ہوا،فردوس عاشق اعوان کی مریم نواز پر شدید تنقید

datetime 3  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ملتان کی جلسی کے بعد جاتی عمرہ کی راج کماری اور کنیزوں کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں۔ راج کماری اور کنیزیں خود فریبی اور خوف کا شکار ہیں اور لاڈلا شہزادہ

بھی اب چین کی بانسری بجا رہا ہے۔ سیاسی تماشا لگانے والے بہت جلد خود تماشا بننے والے ہیں۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی منی لانڈر اسحاق ڈار کا بی بی سی کو دیا گیا انٹرویو جھوٹ اور سچ کی خود گواہی دے رہا ہے۔ اسحاق ڈار کے منہ سے ڈر کے مارے سچ نکلا اور ایک بار پھر ’’شریف سیاست‘‘ کا پردہ چاک ہوا۔ 30 سال تک پاکستان کو بے دردی سے لوٹنے والے کسی صورت راہنما نہیں بلکہ راہزن ہیں۔ 22 کروڑ عوام راج کماری اور شہزادے کے خاندانوں کی لوٹ مار کبھی نہیں بھول سکتے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کورونا کی صورتحال کے حوالے سے کہا کہ اپوزیشن کورونا پھیلانے سے باز رہے۔ صورتحال روز بروز خراب ہو رہی ہے اور متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کورونا کے727کنفرم کیسز سامنے آئے اور25مریض جاں بحق ہوئے۔ پنجاب میں کورونا کے ایکٹو مریضوں کی تعداد19,000 ہوچکی ہے اور کورونا سے3,091 مریض جاں بحق ہوچکے ہیں۔ ان حالات میں عوامی اجتماع کا انعقاد عوام سے کھلی دشمنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو عوام کی نہیں بلکہ لوٹی ہوئی دولت بچانے کی فکر ہے۔ پی ڈی ایم کے پورے ٹولے کا اپر چیمبر خالی ہے۔ پی ڈی ایم کے عاقبت نااندیش عناصر ہوش کے ناخن لیں اور عوام کی زندگیوں سے نہ کھیلیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…