پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

اسلام آباد کچہری میں جعلی عدالتی حکم نامے تحریر کرنے کا انکشاف

datetime 3  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد کچہری میں جعلی عدالتی حکم نامے تحریر کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔اسلام آباد کی عدالت میں زیر سماعت فیملی کیس میں سینئر سول جج محمد شبیر کی عدالت کے دو جعلی حکم نامے تیار کیے گئے۔20 فروری 2020 کی آرڈر شیٹ میں رد و بدل کیا گیا

جبکہ21مارچ 2020 کو کورونا لاک ڈاؤن کے باعث کوئی عدالتی کارروائی نہیں ہوئی اور اس کا بھی جعلی آرڈر تیار کیا گیا۔قائم مقام ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ایسٹ نے جعلی عدالتی احکامات تیار کرنے پر انکوائری کا حکم دے دیتے ہوئے سینئر سول جج محمد شبیر کے اسٹینو گرافر واقف خان کو معطل کر کے انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔چارج شیٹ کے مطابق اسٹینو گرافر واقف خان نے بطور ریڈر ایک جعلی حکم نامہ تیار کیا اور ایک عدالتی آرڈر شیٹ میں ٹیمپرنگ کی جس سے وہ مس کنڈکٹ کے مرتکب ہوئے۔ عادل بنام کرن فیملی کیس میں بچے کی ملاقات کرانے کا جعلی حکم نامہ تیار کیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق اسٹینو گرافر واقف خان نے شوکاز نوٹس کے جواب میں کہا ہے کہ جعلی آرڈر شیٹ تیار کرنے سے تعلق نہیں، الزام سے بری کیا جائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…