پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

بلوچستان کی عوام کیلئے وزیراعظم کا بہت بڑا تحفہ، اہم منصوبے کا اعلان کر دیا گیا

datetime 2  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ (آن لائن)وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم عمر ایوب ترین نے بلوچستان میں نئی گیس پائپ لائن بچھانے کیلئے ایک ارب روپے کی لاگت سے منصوبے کااعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان بلوچستان کو ان کے حقوق دینے کیلئے پرعزم ہے،جنوبی بلوچستان کے بعد شمالی بلوچستان کی ترقی کیلئے بھی اقدامات جاری ہے،ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی محمدقاسم خان سوری کی انتھک

محنت سے یہ منصوبہ منظور ہواہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے ویڈیو پیغام میں کیا۔ وفاقی وزیر عمرا یوب ترین نے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کو مبارکباد پیش کی اور کہاکہ ان کی انتھک کوششوں کی وجہ سے کوئٹہ سٹی،مستونگ،قلات اور ملحقہ علاقوں میں سوئی گیس کی بوسیدہ ٹرانسمیشن وڈسٹریبوشن لائنوں کی تبدیلی کیلئے ارب روپے کا منصوبہ وفاقی منسٹری آف پیٹرولیم کے تعاون سے منظور کرلیا گیاہے اس سلسلے میں،میں بحیثیت وفاقی وزیر پیٹرولیم قاسم خان سوری اور ان کی ٹیم مبارکباد پیش کرتاہوں انہوں نے کہاکہ بہت جلد کوئٹہ میں منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کیاجائیگا پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے کوئٹہ،مستونگ اور قلات کی عوام کیلئے یہ بہت بڑا تحفہ ہے،انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی کوشش ہے کہ بلوچستان کو ان کے حقوق دئیے جائیں اسی تناظر میں جنوبی بلوچستان کا پیکج اعلان کیا اس کو عملی جامہ پہنانے کیلئے اقدامات جاری ہے بلکہ شمالی بلوچستان کی پسماندگی کے خاتمے کیلئے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان بلوچستان کی تعمیر وترقی میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں جنوبی بلوچستان کے 9اضلاع کے لیے 600ارب روپے کے خصوصی پیکیج کا اعلان وزیراعظم کی بلوچستان کو ترقی یافتہ بنانے کے وژن کا عملی ثبوت ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…