کولمبیا سے تعلق رکھنے والی حسین کائنات پالینا ویگا نے اپنے ملک کی جانب سے ان مقابلوں کی منتظم کمپنی کے مالک ڈونلڈ ٹرمپ پر تنقید کے باوجود اپنا اعزاز واپس کرنے سے انکار کر دیا ہے۔میکسیکن تارکینِ وطن کے بارے میں ڈونلڈ ٹرمپ کے گذشتہ ماہ سامنے آنے والے متنازع بیان کے بعد کولمبیا نے مس یونیورس کے آئندہ مقابلے کی میزبانی حاصل کرنے کی کوشش سے بھی دستبرداری کا اعلان کیا ہے۔اس فیصلے کے بعد پالینا ویگا کو عوامی دبا کا سامنا ہے کہ وہ اپنا اعزاز واپس کر دیں۔22 سالہ پالینا نے ڈونلڈ ٹرمپ کے تبصرے کو ناجائز اور تکلیف دہ قرار دیا ہے تاہم ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ بدستور حسین کائنات کے طور پر اپنا کام جاری رکھیں گی۔انھوں نے پیر کو کولمبیا کے ایک مقامی ریڈیو سٹیشن سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنا تاج واپس نہیں کر رہی لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ میرا موقف تبدیل ہوگیا ہے۔انھوں نے کہا کہ مس یونیورس آرگنائزیشن بامعنی سماجی کام کرتی ہے اور اس تمام پاگل پن کے باوجود یہ کام جاری رہے گا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے پالینا کو منافق قرار دیا تھاڈونلڈ ٹرمپ خود بھی پالینا ویگا پر حسین کائنات کا اعزاز واپس نہ کرنے پر تنقید کر چکے ہیں اور انھوں نے پالینا کو منافق قرار دیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ مس یونیورس پالینا ویگا نے مجھ پر غیرقانونی امیگریشن پر سچ بولنے پر تنقید کی اور پھر کہا کہ وہ تاج واپس نہیں کریں گی۔ یہ منافقت ہے۔خیال رہے کہ گذشتہ ماہ جب ٹرمپ نے یہ اعلان کیا تھا کہ وہ رپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار بننے کے خواہاں ہیں تو اسی کے ساتھ انھوں نے میکسیکو کے باشندوں پر امریکہ میں منشیات اور جرائم میں اضافے کے الزمات لگائے تھے۔انھوں نے 16 جون کی اپنی تقریر کے دوران کہا تھا: وہ منشیات لا رہے ہیں، وہ جرائم لا رہے ہیں، وہ ریپ کرنے والے ہیں اور میرے خیال میں ان میں بعض اچھے ہیں لیکن ہم سرحد کے محافظوں سے پوچھتے ہیں کہ وہ بتائیں کہ ہمیں کیا مل رہا ہے۔22 سالہ پالینا نے 2014 میں حسین کائنات کا مقابلہ جیتا تھاانھوں نے میکسیکو سے ملحق امریکہ کی سرحد پر ایک عظیم دیوار بنانے کا بھی عہد کیا اور اس بات پر زور دیا کہ اس کا خرچہ میکسیکو والوں کو دینا ہو گا۔تاہم بعد میں وہ اس بات پر زور دیتے رہے کہ وہ امریکی قانون سازوں کو تنقید کا نشانہ بنا رہے تھے نہ کہ میکسیکو کے باشندوں کو۔ڈولڈ ٹرمپ کے اس بیان کے بعد امریکہ میں کئی ٹی وی نیٹ ورکس نے ان سے کاروباری روابط منقطع کر لیے ہیں جبکہ میکسیکو نے کہا ہے کہ وہ حسین عالم اور حسین کائنات کے اگلے مقابلے میں اپنی نمائندگان نہیں بھیجے گا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
لیگی ایم پی اے کا اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے کا معاملہ! اصل کہانی سامنے آگئی
-
پنجاب میں گاڑیوں کی نمبر پلیٹس بارےحکومت کا بڑا فیصلہ
-
پاکستان میں شدید موسم کا خطرہ، این ڈی ایم اےنے متعدد الرٹس جاری کر دیے
-
اداکارہ مومنہ اقبال لیگی ایم پی اے ثاقب چدھڑ کی جانب سے ہراساں کرنے کے تمام ثبوت سامنے لے آئیں
-
عیدالاضحیٰ کی تعطیلات؛ بینک کتنے دن بند رہیں گے؟
-
ملک بھر میں سونےکی قیمت میں بڑا اضافہ
-
برطانوی ریڈیو نے اچانک کنگ چارلس کی موت کا اعلان کردیا، ہلچل مچ گئی
-
مسجد حملہ؛ ملزم کی والدہ نے ڈھائی گھنٹے پہلے پولیس کو آگاہ کردیا تھا؛ ہولناک حقائق
-
عمران خان کی کانسٹی ٹیوشن ٹاور میں کروڑوں روپے کی 2جائیدادیں نکل آئیں
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
لیسکو کی تمام ڈبل سورس کنکشن ایک ہفتے میں ہٹانے کی ہدایت
-
ایرانی پٹرولیم مصنوعات سے پاکستانی ریفائنریوں کو شدیدخطرات
-
یورپی ممالک جانے کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خبر آگئی
-
پی ٹی اے کی صارفین کو مفت بیلنس سیو سروس فعال کرنے کی ہدایت



















































