منگل‬‮ ، 03 دسمبر‬‮ 2024 

حکومت کیخلاف لاہور جلسہ ریفرنڈم قرار ،پی ڈی ایم نے حکومتی مشکلات میں اضافہ کرنے کیلئے تیار ی تیز کر دی، رانا ثنا اللہ نے دھماکہ خیز اعلان کر دیا

datetime 2  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی )ن لیگ پنجاب کے صدر و رکن قومی اسمبلی رانا ثنا اللہ نے لاہور میں پی ڈی ایم کا جلسہ حکومت کے خلاف ریفرنڈم قرار دیدیا ۔ پریس کانفرنس کے دوران لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ احتجاج ہمارا حق ہے اور ہم کوئی غیر آئینی راستہ اختیار نہیں کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جلسوں میں لاکھوں لوگ شریک ہوئے لیکن ایک بھی پتہ نہیں ٹوٹا۔

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا 13 دسمبر کو مینار پاکستان گراؤنڈ میں جلسہ ہو گا۔دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ہر روز کرائیں کے ترجمان بدلتے ہیں،حکومتی ترجمان کہہ رہے ہیں کہ ہم نے جلسے کی اجازت کی درخواست نہیں دی حالانکہ پی ڈی ایم نے باقاعدہ طور پر درخواست دی ہوئی ہے،لاہور جلسے میں رکاوٹ نہ ڈالنے کے حکومتی بیان پی ڈی ایم کی پہلی کامیابی ہے،عمران خاں کو یہ بات سمجھا دی ہے کہ عوام کی طاقت کیا ہوتی ہے۔مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومتی ترجمانوں کے پاس کوئی معلومات نہیں ہوتیں اس لیے ایسی باتیں کرتے ہیں،پی ڈی ایم کے جلسے عمران خان کے خلاف عوامی ریفرنڈم ہیں۔ حکومت نے گوجرانولہ سے ملتان تک جلسوں میں رکاوٹیں ڈالیں اس کے باوجود عوام پی ڈی ایم کے جلسوں میں شریک ہوئے اور ہر جلسہ کامیاب ہوا،عوامی کی طاقت سب سے بڑی طاقت ہے،حکومت کے جلسے نہ روکنے والے بیانات سبکی والے ہیں،ملتان کے جلسے میں حکمرانوں کو بات سمجھا دی ہے کہ عوام کی طاقت کیا ہے،پی ڈی ایم آپ کو سمجھا رہی ہے کہ استعفیٰ دیں گھر جائیں،جلسے کی اجازت دیں یا نہ دیں جلسہ ہر صورت ہوگا اور مینار پاکستان پر ہوگا،پاکستان کی عوام نے نااہل حکمرانوں کے خلاف فیصلہ دیدیا ہے،پہلی بات پی ڈی ایم نے آپ کو سمجھا دی ہے اب دوسری بات یہ ہے کہ استعفیٰ دیکر گھر چلے جائیں۔ انہو ں نے کہا کہ نواز شریف کی صحت پر سیاست کی گئی،ان کی والدہ کی وفات پر سیاست کی گئی اس سے ان کی ذہنیت کا اندازہ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 13 دسمبر کو جلسہ ہوگا،ابھی 11دن پڑے عمران صاحب استعفیٰ دیں۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف او رحمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی میں توسیع پارٹی کا فیصلہ تھا کیونکہ پاکستان بھر سے لوگ تعزیت کے لئے آرہے ہیں۔علاوہ ازیں اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ لاہور کا جلسہ ووٹ چور حکومت کے خلاف عوام کے فیصلہ کن ردعمل کا آغاز ہوگا،پی ڈی ایم نے حکومت کے خلاف فیصلہ کن مرحلے کی تیاریاں شروع کردی ہیں،حکومت کی طرف سے اینٹ کا جواب پتھر سے دیاجائے گا،حکومت کی جانب سے ممکنہ رکاوٹوں اور ان کے مقابلے کے لئے حکمت عملی تیار کی جارہی ہے۔

موضوعات:



کالم



بے چارہ گنڈا پور


علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…