ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پارلیمنٹ ہاؤس کو2 ہفتوں کیلئے بند کرنے کا فیصلہ وجہ کیا بنی؟وزیر اعظم ہاؤس کو آگاہ کر دیا گیا

datetime 2  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) حکومت نے کورونا وباء کی شدید لہر کے پیش نظر پارلیمنٹ ہاؤس کو2 ہفتوں کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے،سینیٹ اور قومی اسمبلی سیکرٹرٹ کے 70 سے زائد ملازمینمیں کورونا وائرس کی مثبت رپورٹ سامنے آنے پر سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے چیئرمین سینیٹ سے

مشاورت کے بعد وزیر اعظم ہاؤس کو فیصلے سے متعلق تمام تر صورت حال سے آگاہ کر دیا۔ ذرائع کے مطابق کورونا وباء کی دوسری بڑی شدید لہر سے پارلیمنٹ ہاؤس کے ملازمین میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے اور حکومت نے پارلیمنٹ ہاؤس کو ایک بار پھر بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے،کورونا وباء سے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ اور سینیٹ سیکرٹریٹ کے ہر شعبے میں کورونا پازیٹو کیسز سامنے ہیں جن میں کام کرنے والی خواتین بھی شامل ہیں،ذرائع کے مطابق کورونا وائرس سے سینیٹ سیکرٹریٹ میں سب سے زیادہ ملازمین متاثر ہوئے ہیں، متاثرہ ملازمین کی اکثریت کو گھروں میں قرنطینہ کردیا گیا،اب تک سینیٹ اور قومی اسمبلی کے 70 سے زائد ملازمین میں وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پارلیمنٹ ہاؤس کو بند کرنے کیلئے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے مشاورت مکمل کرلی ہے ،فیصلے کے تحت پارلیمنٹ ہاؤس کی عمارت کو دوہفتو ں کیلئے بند کردیا جا ئے گا جبکہ قومی اسمبلی کا اجلاس بھی دسمبر میں نہ بلانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے،ذرائع نے بتایا کہ تمام تر صورت حال سے وزیر اعظم ہاؤس کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…