بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

حکومتی رٹ ختم ہو چکی ، معاملات بہت آگے نکل گئے پی ڈی ایم کا اگلا قدم کیا ہو گا ؟ تہلکہ خیز اعلان

datetime 1  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان (این این آئی) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ملتان کی عوام نے بھی سلیکٹیڈ کو ریجیکٹ کردیا ہے، حکومتی رٹ ختم ہوچکی ہے، 8 دسمبر کو اسلام آباد میں پی ڈی ایم کا اجلاس ہوگا، گیلانی کے صاحبزادوں نے بڑی قربانیاں دیں۔ پی ڈی ایم کا یہ نظام آگے بڑھتا رہے گا، ہم حکومت کے ساتھ کسی قسم کے مذاکرات کرنے پر تیار نہیں ہیں،

اسرائیل کو تسلیم کرنے کی بات ہونا عجیب بات ہے، فلسطین کی کوئی بات نہیں کر رہا۔ منگل کو یہاں پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے گیلانی ہائوس میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی جس میں ملتان جلسہ کی کامیابی پر اظہار خیال کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں گرفتار کارکنان اور رہنمائوں کی رہائی پر گفتگو کی گئی ۔ مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ اہلیان ملتان کا مقروض رہوں گا، ملتان کی عوام نے بھی سلیکٹیڈ کو ریجیکٹ کردیا ہے۔مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ حکومتی رٹ ختم ہوچکی ہے، 8 دسمبر کو اسلام آباد میں پی ڈی ایم کا اجلاس ہوگا، گیلانی صاحب کے صاحبزادوں نے بڑی قربانیاں دیں، پی ڈی ایم کا یہ نظام آگے بڑھتا رہے گا۔مولانافضل الرحمن نے کہا کہ ہم نے انہیں مات دے دی ہے، شکست دی ہے اور ان کے عزائم ناکام بنادیئے ہیں، پی ڈی ایم کے اجلاس میں آیندہ کا لائحہ عمل طے کیاجائے گا، انہیں پورے ملک کے عوام نظر نہیں آتے جلسہ کیسے نظر آئے گا، عمران خان خود اور ان کی صوبائی حکومتیں لاتعلق ہیں۔انہوں نے کہاکہ جلسہ گاہ کے قریب آگ لگنے کے واقعے پر افسوس ہوا ہے، ہمدردیاں متاثرین کے ساتھ ہیں، ہم حکومت کے ساتھ کسی قسم کے مذاکرات کرنے پر تیار نہیں ہیں۔مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ ہم اپنے شیڈول کے مطابق آگے بڑھ رہے ہیں ، رکاوٹیں بھی آگے آ رہی ہیں، جدوجہد ہوتی ہے لیکن نتیجہ اللّٰہ کے ہاتھ میں ہوتا ہے

انہوں نے کہا کہ حکومت کی معاشی پالیسی کے اثرات کئی سال تک رہتے ہیں، مستقبل میں ضرورت پیش ہوئی تو پی ڈی ایم پلیٹ فارم پر فیصلہ کیا جائے گا۔اْن کا اسرائیل سے متعلق بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کی بات ہونا عجیب بات ہے، فلسطین کی کوئی بات نہیں کر رہا۔سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ ایک ہفتے سے پکڑ دھکڑ ہو رہی تھی، ایسا تو ڈکٹیٹرشپ میں بھی نہیں ہوا،

اتنی پکڑ دھکڑ کے بعد اب کہتے ہیں کہ جلسی تھی۔انہوںنے کہاکہ پی ڈی ایم کے بہت مشکور ہیں، سانحہ کارساز اور ملتان کے جلسے پی پی سے کرانے پر پی ڈی ایم کے مشکور ہیں۔یوسف رضا گیلانی نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بجلی بند، پانی بند، دکانیں اور کھانا بند کر کے کارکنوں کو جیلوں میں ڈالا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کارکنوں سے جلسے میں جانے کی صورت میں تاوان وصول کرنے کا حلف لیا گیا،

ایسے حالات میں شرکت کرنے پر کارکنوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔یوسف رضا گیلانی نے پی پی کے صدر آصف علی زرداری سے متعلق بات کرتے ہوئے کہاکہ زرداری صاحب کی طبیعت ٹھیک نہیں تھی۔یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ہمیشہ تنقید ہوتی ہے کہ لیڈر اپنے بچے نہیں نکالتے دوسروں کے بچوں کو ڈھال بناتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ پی ڈی ایم کے جلسے میں صرف کوروناوائرس نہیں آتا۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…