پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

بختاوربھٹو نے والد کے ہمراہ اپنی منگنی کی ویڈیو جاری کردی، دھوم مچ گئی

datetime 1  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کی بیٹی بختاور بھٹو زرداری نے حال ہی میں ہونے والی اپنی منگنی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔محمود چوہدری کے ساتھ منگنی کے رشتے میں بندھنے والی بلاول بھٹو کی ہمشیرہ بختاور بھٹو زرداری

نے اپنی منگنی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔ ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے بسم اللہ الرحمن الرحیم لکھا ہے۔ فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹا گرام اکائونٹ پربختاور بھٹو زرداری کی جانب سے تقریبا 30 سیکنڈ کی مختصر ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اپنے والد آصف علی زرداری کا ہاتھ تھامے گھر سے باہر گارڈن میں آرہی ہیں جہاں ان کے ہمسفر محمود چوہدری ان کا انتظار کررہے ہیں جبکہ گارڈن کو خوبصورت پھولوں سے سجایا گیا ہے۔بختاور بھٹو زرداری کی منگنی کی ویڈیو میں ان کی چھوٹی بہن آصفہ بھٹو بھی ان کے ہمراہ نظر آ رہی ہیں۔انسٹا پر شیئر کی گئی بختاور کی یہ سلو موشن ویڈیو خوب وائرل ہو چکی ہے۔ویڈیو میں مناظر کے ساتھ خوبصورت گیت بھی سنائی دے رہا ہے جو کہ لگ رہا ہے کہ خاص بختاور بھٹو زرداری کی منگنی کے لیے ہی بنایا گیا ہے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے ہے کہ بختاور بھٹو زرداری اور ان کے منگیتر محمود چوہدری نہایت کوش نظر آ رہے ہیں۔ جہاں بختاور بھٹو زرداری منگنی کے بعد اپنے

فالوورس کے ساتھ تصویریں شیئر کر رہی ہیں وہیں ان کے منگیتر محمود چوہدری بھی بختاور کے ساتھ محبت کا اظہار کرتے ہوئے اپنے انسٹا گرام پر منگنی سے متعلق تصوریں شیئر کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ بختاور بھٹو زرداری کی منگنی گزشتہ جمعے کو بلاول ہاس کراچی

میں منعقد ہوئی تھی۔ بختاور نے اپنی منگنی کی خبر سوشل میڈیا پر خود دی تھی۔ اور منگنی کے روز انہوں نے اپنے ہونے والے شوہر کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کا تعارف کراتے ہوئے کہا تھا یہ ہیں اصل محمود چوہدری۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…