پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

بابراعظم کیخلاف خاتون کی مقدمہ درج کروانے کی درخواست پر سماعت ، عدالت نے تہلکہ خیز حکم جاری کردیا

datetime 1  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد،لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک،این این آئی)ایڈیشنل سیشن جج نعما ن محمد نعیم نے خاتون کی پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کے خلاف مقدمہ کے اندراج کی درخواست پرنصیر آباد پولیس سٹیشن کے ایس ایچ او کو نوٹس جاری کردیا۔نجی ٹی وی کے مطابق حمیزہ مختار نامی

خاتون نے عدالت میں موقف اختیار کیاہے کہ اس نے متعلقہ ایس ایچ او اور سی سی پی کو بابراعظم کے خلاف مقدمہ درج کروانے کیلئے درخواست دی تھی لیکن پولیس کی جانب سے عملدرآمد نہیں کیا جارہا ۔عدالت نے خاتون کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے نصیر آباد تھانے کے ایس ایچ او کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 5 دسمبر تک جواب طلب کر لیا،دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے کہاہے کہ جب تک میں اور چیئرمین احسان مانی عہدوں پرہیں، بابر اعظم ہی کپتان رہیں گے۔ ایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ وہ ہمارے بہترین بیٹسمین اورذہنی طور پر بہت مضبوط ہیں، وہ خود بھی تینوں فارمیٹ کی ذمہ داری لینا چاہتے تھے،ان کا مستقبل روشن ہے، اسی لیے ہم نے محسوس کیا کہ اظہر علی نے اپنا بہترین وقت گزار لیا، اب بابر اعظم کو ٹیسٹ کپتان کے طور پر بھی گروم کرنا چاہیے۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…