جمعرات‬‮ ، 13 فروری‬‮ 2025 

بیگم صفدر نے آل شریف کی سیاسی روایات کو پھر سے زندہ کر دیا وزیراعظم کی ذاتی زندگی اور ان کی والدہ متعلق انتہائی گھٹیا باتیں ، فیا ض الحسن چوہان نے سخت ردعمل جاری کر دیا ، کھری کھری سنادیں

datetime 1  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( آن لائن) صوبائی وزیر کالونیز و جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ مریم صفدر نے ملتان جلسے میں عمران خان اور ان کی والدہ سے متعلق گھٹیا جملے استعمال کیلئے جن کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، لیگی رہنما یاد رکھیں شیشے کے گھر میں بیٹھ کر دوسروں کی

طرف پتھر نہیں پھینکتے۔وزیر کالونیز و جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے بیگم صفدر اعوان کے ملتان جلسے میں دیئے گئے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بیگم صفدر اعوان نے آل شریف اور اپنے والد کی ذاتیات کی سیاسی روایات کو پھر سے زندہ کر دیا، انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کی ذاتی زندگی اور ان کی والدہ سے تعلق سے متعلق انتہائی گھٹیا اور چھوٹی باتیں کیں، وزیر اعظم عمران خان نے نواز شریف کی والدہ یا کسی بزرگ کے متعلق کبھی کوئی بیانات نہیں دیئے۔فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ سب جانتے ہیں عمران خان نے اپنی والدہ کی محبت میں اربوں کی لاگت سے سٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال بنایا، دوسری جانب شریف خاندان نے اپنی والدہ کی وفات پر جو کیا، اس پر کسی تبصرے کی ضرورت نہیں، بیگم صفدر اعوان سیاست میں انتہائی نقصان دہ روایات ڈال رہی ہیں، مخالفین کی ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں پر ہرزہ سرائی کریں گی تو بیگم صفدر اعوان کی ذاتی زندگی بھی اس کی لپیٹ میں آئے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بے ایمان لوگ


جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…