پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

صدر شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی میں توسیع کی درخواست پر حکومت نے سرپرائز فیصلہ سنا دیا

datetime 1  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ شہباز شریف کو ماں کی میت پر سیاست کی اجازت نہیں دی جائیگی،پیرول پر رہائی میں توسیع دینا حکومتی پالیسی میں نہیں،شریف خاندان کا کوئی شخص ہو یا عام شہری حکومت قانون کی عملداری یقینی بنائے گی۔ گورنر ہاؤس لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر پہلے ہی 12 گھنٹے کے بجائے 5 دن کا پرول دیا۔ شہباز شریف کو مزید پرول کی درخواست کرنی ہی نہیں چاہئے تھی۔ انکو والدہ کی تدفین اور آخری رسومات میں شرکت کیلئے رہائی دی گئی ہے، سیاسی گپ شپ اور کاروباری امور کیلئے پرول میں توسیع نہیں ملے گی۔ بعد ازاں ڈی جی پی آر آفس میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس نے کہا کہ 40 سال تک عوامی دولت لوٹنے والے اپنی چوری بچانے کیلئے عوام کے غم کا ڈھونگ رچا رہے ہیں۔ عوام کے جان،مال کی محافظ بزدار حکومت چاہتی ہے کہ عقل کی اندھی اپوزیشن ہوش کے ناخن لے اور عوام کی جانوں کیساتھ مزید نا کھیلے۔ سیاست ہوتی رہے گی مگر زندگی کے نقصان کا ازالہ نہیں ہوتا۔ معاون خصوصی وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جس شہر میں بھی پی ڈی ایم کا جلسہ ہوا وہاں کورونا تیزی سے پھیلا۔ پی ڈی ایم کے ناکام گٹھ جوڑ نے عدالتی حکم اور کورونا ایس او پیز کی سراسر خلاف ورزی کی. انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اپنی سیاسی رنگ بازیاں جاری رکھے مگر عوام کی جانوں سے نہ کھیلے۔ معاون خصوصی نے کہا کہ ملتان جلسے میں مریم بی بی کی تقریر کے دوران فیکرٹری میں آگ ن لیگ کے سابق ایم پی اے کی آتش بازی کی وجہ سے لگی۔ فیکرٹری مالک نے ن لیگ کے سابق ایم پی اے شاہد کے خلاف مقدمہ درج کروایا ہے۔ ڈاکٹر فردوس نے کہا کہ مولانا نے

اپنے ورکرز کو پولیس پر حملہ کیلئے ڈنڈے تقسیم کئے۔ حکومت نے ان کی سازش کو بھانپتے ہوئے پولیس کو کسی بھی قسم کے تصادم سے دور رہنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے متعدی امراض کی روک تھام کے قانون کی خلاف ورزی پر ملتان جلسہ کے منتظمین کیخلاف ایف آئی آر درج کروائی جائے گی۔ ن لیگ کے 22اور پیپلزپارٹی کے 16 اور جے یو آئی (ف) کے 13 افراد کے علاوہ نامعلوم افراد کو ایف آئی آر میں نامزد کیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…