اتوار‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2026 

ملتان کے جلسے کو کامیاب بنانے کے لئے اپوزیشن سے زیادہ زور حکومت نے لگایا، حامد میر کا دلچسپ تجزیہ

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2020 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر تجزیہ کار حامد میر نے پاکستان ڈیمو کریٹک مومنٹ کے ملتان جلسہ کو کامیاب قرار دیدیا ۔ تفصیلات کے مطابق سینئر اینکر پرسن نے ملتان جلسے کے حوالے سے کہا ہے کہ ملتان کا جلسہ کامیاب کرانے کیلئے اپوزیشن جماعتوں سے زیادہ زور حکومت نے لگایا ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انہوں نے لکھا کہ ملتان کے جلسے کو

کامیاب بنانے کے لئے اپوزیشن سے زیادہ زور حکومت نے لگایا، پہلے پکڑ دھکڑ کی گئی پھر دھمکیاں دیں گئیں ،سڑکوں پررکاوٹیں کھڑی کی گئیں ،جب اپوزیشن باز نہ آئی تو حکومت نے ہتھیار پھینک دیے یہ جلسہ آغاز سے پہلے ہی میڈیا پر چھاگیا اور اپوزیشن سرخرو نظر آئی، اسے کہتے ہیں آ بیل مجھے مار۔ دوسر ی جانب ملتان میں پی ڈی ایم کے جلسے کے باعث بیشتر سڑکیں بند کر دیں گئی تھیں ، جب کہ شہر میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بھی معطل کی گئی ، پی ڈی ایم کے جلسے کو روکنے کے لیے مختلف اضلاع سے پنجاب پولیس کی اضافی نفری کو طلب کیا گیا جب کہ کارکنوں کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کے شیل اور ربڑ کی گولیاں منگوالی گئی۔ اسٹیڈیم کو کارکنان سے خالی کرا کے ایک بار پھر سے تالے لگا دیے گئے ہیں، اسٹیڈیم سے سیاسی رہنماؤں کے پینا فلیکس اور بینرز بھی اتار دیے گئےتھے جب کہ چوک گھنٹہ گھر کے اطراف پولیس کی بھاری نفری تعینات کر کے رکاوٹیں کھڑی کی گئیں۔ پولیس نے گیلانی ہاؤس جانے والے راستے سیل کیے جب کہ شہر کی بیشتر سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی ہونے سے عام شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا جبکہ ملتان کے بیشتر علاقوں میں موبائل فون سروس اور انٹرنیٹ سروس بھی جزوی طور پر معطل رہی ۔علاوہ ازیں سرکاری املاک کی توڑ پھوڑ، ملازمین کو زخمی کرنے اور کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر سیاسی رہنماؤں کے خلاف مقدمات بھی درج کیے گئے ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)


ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…