بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

ویگن کا سلنڈر پھٹنے سے آتشزدگی ایک ہی خاندان کے 13مرد و خواتین زندہ جل گئے

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نارنگ منڈی/لاہور(این این آئی ) نارنگ منڈی کے علاقہ کالاخطائی روڈ پر آلہ پور سیداں کے قریب شدید دھند کے باعث ٹیوٹا ویگن اور بس میں خوفناک تصادم کے بعد ویگن کا سلنڈر پھٹنے سے آتشزدگی کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 13مرد و خواتین زندہ جل گئے۔

حادثے میں 17افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیںتشویشناک حالت کے باعث مریدکے اور لاہور کے ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ،آتشزدگی کے باعث بس اور ویگن جل کر خاکستر ہو گئیں ، اطلاع ملنے پر ڈپٹی کمشنرشیخوپورہ ،ڈی پی شیخوپورہ اور ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیوں کی نگرانی کی ۔بتایا جاتا ہے کہ بد قسمت ٹیوٹا ویگن میں ایک ہی خاندان کے 13افراد نواحی گائوں فتح ریان سے شادی کی تقریب کے بعد علی الصبح واپس اپنے گائوں کلہ مہاراں جا رہے تھے کہ نارنگ منڈی کے علاقہ آلہ پور سیداں کے قریب شدید دھند کے باعث نارووال سے لاہور جانے والی مسافر بس سے خوفناک تصادم کے باعث ویگن میں نصب گیس سلنڈر زور دار دھماکہ سے پھٹ گیا جس نے بس کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ،حادثے کے بعد بس کے مسافروں نے چھلانگیں لگا کر اپنی جانیں بچائیں جبکہ ویگن میں سوار مسافر زندہ جلتے رہے اور انہیں بچایا نہ جا سکا ۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اورانتظامیہ کے اعلیٰ افسران موقع پر پہنچ

گئے اور امدادی سر گرمیوں کی نگرانی کی ۔ ہولناک آتشزدگی میں بس اورویگن مکمل طو رپر جل کر خاکستر ہو گئیں۔ریسکیو شیخوپورہ اور لاہور کی 11 گاڑیوں نے ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا ۔ ترجمان ریسکیو کے مطابق 17 زخمی مسافروں کو فوری قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا ۔

حادثے میں 13 افراد کی موت واقع ہوئی، 04 معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ دی گی۔ ترجمان کے مطابق حادثے کے بعد گاڑیوں میں آگ لگ گئی ۔ ترجمان کے مطابق زخمیوں کو مقامی ہسپتال سے میوہسپتال لاہور شفٹ کیا گیا ،13 ڈیڈ باڈیز تحصیل ہیڈکوارٹر مریدکے شفٹ کردی گئی ہیں۔

زخمیوں میں خدیجہ ،نجمہ،اللہ بخش ،راحیلہ ،صدیق ،افضل ،مریم،فاطمہ،ہادیہ،منظور ،عظیم ،ریحانہ ،نواز ،ساحل ،حامد ،عابدہ اورسہیل شامل ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے نارنگ منڈی کے قریب ہونے والے المناک حادثہ پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے حادثہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے زخمیوں کوعلاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…