پیر‬‮ ، 10 جون‬‮ 2024 

کرونا وائرس قابو میں نہ آسکا ایک دن میں مزید درجنوں افراد نے تڑپ تڑپ کر جان دیدی

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی) ملک بھر میں کورنا وائرس سے مزید 40افراد چل بسے ،ہلاکتوں کی تعداد آٹھ ہزار سے تجاوز کر گئی ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹرکے کورونا وائرس کے تازہ اعداد و شمار جاری کر دیئے جس کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 33 ہزار 302 کورونا ٹیسٹ کئے گئے۔

جس کے بعد مجموعی کوویڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 55 لاکھ 8 ہزار 810 ہوگئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 2 ہزار 839 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے، اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 98 ہزار 24 ہوگئی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں ایک لاکھ 73 ہزار 14، پنجاب میں ایک لاکھ 19 ہزار 35، بلوچستان میں 17 ہزار 158، خیبر پختونخوا میں 47 ہزار 190، اسلام آباد میں 30 ہزار 123، آزاد کشمیر میں 6 ہزار 855 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار649 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید ایک ہزار 613 افراد نے کورونا کو شکست دے دی ہے جس کے بعد اس وبا کے خلاف جاری جنگ جیتنے والے افراد کی تعداد 3 لاکھ 41 ہزار 423 ہوگئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 40 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد اب اس وبا سے

جاں بحق ہونے والے مصدقہ مریضوں کی تعداد 8025 ہوگئی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد بڑھ کر 48 ہزار 576 ہوگئی ہے، جن میں سے 2 ہزار 46 کی حالت تشویشناک ہے۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…