لاہور( این این آئی )مسلم لیگ(ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ حکومت نے اپنے تمام بدتمیزوں کے رسے کھول کرکے قوم پر سوار کر دیے ہیں،فردوس عاشق کو نوازشریف اور شہبازشریف کی والدہ کے انتقال پر بھی
گندی سیاست کرتے شرم آنی چاہیے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اس عورت میں شرم نام کی کوئی چیز باقی نہیں، تین دن اپنا منہ بند رکھ لے،فردوس صاحبہ آپ نے جس طرح چوہدری سرور کی قدم بوسی کرکے دوبارہ انٹری دی ہے وہ ہمیں معلوم ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پورے ملک کا گند ایک پلیٹ فارم پر ہی قوم کو مہیا کردیا ہے۔بنی گالہ ،وزیراعلیٰ ہائوس اور گورنر ہائوس پنجاب میں روزانہ سازشی پلان تیار ہوتے ہیں۔عمران خان اور چوہدری سرورہر تیسرے تین حکومتی ترجمانوں کو گائیڈ لائنز دیتے ہیں۔سب چور اچکے اور چاپلوس سلیکٹڈ کی ریشہ دوانیوں اور جرام تراشیوں پر مٹی ڈالنے کیلئے شریف فیملی پر تنقید کرتے ہیں۔