جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

گرانٹس شفاف طریقے سے جاری ہونگی،کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے اقدامات کریں گے:عثمان بزدار

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2020 |

لاہور (پ ر )بزدار حکومت نے صوبے میں کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے بڑااقدام اٹھاتے ہوئے کھیلوں کی ایسوسی ایشنز کی سالانہ گرانٹس کے اجراء کی اصولی منظوری دے دی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے گرانٹس کی اصولی منظوری پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر محمدعامر جان کی قیادت میں وفد سے ملاقات کے موقع پر دی۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپورٹس ایسوسی ایشنز کو گرانٹس شفاف طریقے سے جاری ہوں گی اور شفاف طریقے سے ہی استعمال ہوں گی۔ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے اقدامات کریں گے اور سابق دور کی طرح پک اینڈ چوزنہیں بلکہ میرٹ پر کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن محکمہ کھیل کے ساتھ مل کر سپورٹس کیلنڈر مرتب کرے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے باعث فی الحال کھیلوں کی محدودسرگرمیوں کی اجازت دی گئی ہے اور کورونا کی صورتحال بہتر ہونے پر پنجاب بھر میں بڑے پیمانے پر کھیلوں کے مقابلے کرائے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب گیمز کا دوبارہ اجراء پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا اعزاز ہے۔ کبڈی چیمپن شپ کے انعقاد سے شائقین کو بہترین کھیل دیکھنے کو ملا۔ عالمی سپورٹس کے ساتھ ساتھ علاقائی کھیلوں کو بھی فروغ دیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنے والے وفد میں سیکرٹری جنرل پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن ادریس حیدر خواجہ، نائب صدراحمر ملک، ممبرزواجد علی چودھری، عرفان اللہ خان اورسیکرٹری جنرل پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن محمد خالد محمود شامل تھے۔ صوبائی وزیررائے تیمور بھٹی،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، سیکرٹری سپورٹس،ڈی جی پنجاب سپورٹس بورڈ اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…