ہفتہ‬‮ ، 04 اپریل‬‮ 2026 

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو پیرول پرجیل سے رہا کر دیا گیا

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2020 |

لندن /لاہور(این این آئی) سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی والدہ کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد ہفتہ کے روز سپرد خاک کیا جائے گا، مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کو نماز جنازہ،تدفین اور تعزیت کے لئے آنے والوں سے ملاقاتوں کیلئے پانچ روز کیلئے پیرول پر رہا کر دیا گیا، لندن

میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد میت کو پاکستان کے لئے روانہ کیا گیا،شہباز شریف اور حمزہ شہباز سمیت دیگر ہفتہ کی علی الصبح ائیر پورٹ پر بیگم شمیم اختر کی میت وصول کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق شریف برادران کی والدہ بیگم شمیم اختر کی نما زجنازہ لندن میں ادا کی گئی جس میں سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کے صاحبزادوں، اسحاق ڈار اور قریبی عزیز واقارب نے شرکت کی۔ نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد میت کو ہیتھرو ائیرپورٹ سے پاکستان کیلئے روانہ کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق میت ہفتہ کی علی الصبح پاکستان پہنچے گی۔ شہباز شریف اور حمزہ شہباز عزیز و اقارب اور پارٹی رہنما میت وصول کرنے کیلئے ائیر پورٹ پر موجود ہوں گے۔ میت کو بعد ازاں رائے ونڈ جاتی امراء لایا جائے گا جہاں شریف خاندان کے افراد اور عزیز و اقارب ان کا آخری دیدار کریں گے۔ بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ شریف میڈیکل کمپلیکس کی گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی جس کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد بیگم شمیم اختر کو جاتی امراء رائے ونڈ میں سپرد خاک کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کو نما ز جنازہ، تدفین اور تعزیت کے لئے آنے والوں سے ملاقاتوں کے لئے پانچ روز کے پیرول پر رہا کر دیا گیا۔جیل کے باہر کارکنوں کی بڑی تعداد ان کے استقبال کیلئے موجود تھی جنہوں نے

قیادت کے حق میں نعرے لگائے۔جیل کے باہر جمع ہونے والے کارکنوں نے مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی۔شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو انتہائی سخت سکیورٹی میں کوٹ لکھپت جیل سے ان کی رہائشگاہ ماڈل ٹاؤن پہنچایا گیا جہاں پر پارٹی رہنماؤں نے ان سے ملاقات کر کے ان سے تعزیت کی۔ اس موقع پر پارٹی رہنماؤں نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو

نماز جنازہ اور تدفین کے لئے کئے گئے انتظامات سے بھی آگاہ کیا۔ علاوہ ازیں بیگم شمیم اختر کے انتقال پر تعزیت کے لئے آنے والوں کا سلسلہ گزشتہ روز بھی جاری رہا۔ پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد ماڈل ٹاؤن سیکرٹریٹ آئی۔ اس موقع پر قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

عزیز و اقارب اور پارٹی کے سینئر رہنماؤں نے گزشتہ روز بھی جاتی امراء میں مریم نواز سے ملاقات کر کے ان کی دادی کے انتقال پر تعزیت کی۔ رانا ثنا اللہ نے میڈیا کو بتایا کہ ہو سکتا ہے بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ علامہ راغب نعیمی پڑھائیں لیکن حتمی فیصلہ شہباز شریف کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن


ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…