اب ملیں گے پاکستانیوں کو سستے ترین سمارٹ موبائل فون  چین کیساتھ معاہدہ طے پا گیا

27  ‬‮نومبر‬‮  2020

لاہور( آن لائن ) پاکستان میں موبائل فون کی مینوفیکچرنگ کیلئے چین کیساتھ معاہدہ طے پا گیا ہے۔لاہور میں دو چینی کمپنیوں کے مابین اشتراک کار کا معاہدہ طے ہوا۔ چینی کمپنیاں فیصل آباد میں اسمارٹ فون کی مینوفیکچرنگ کا پلانٹ لگائیں گی۔ابتدائی طور پرچینی کمپنیاں منصوبے میں 10 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گی۔ صوبائی وزیر اسلم اقبال نے بتایا کہ مینوفیکچرنگ پلانٹ سے

موبائل فون مقامی سطح پر ہی تیار ہوں گے۔انہوں نے چینی کمپنیوں کے اشتراک سے ا سمارٹ فون کے مینو فیکچرنگ پلانٹ منصوبے کا خیر مقدم کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سرمایہ کار دوست پالیسیوں کے باعث ملکی وغیر ملکی سرمایہ کار پنجاب کا رخ کررہے ہیں۔انجینیئرنگ ڈیولپمنٹ بورڈ (ای ڈی بی)فروری2020 میں موبائل ڈیوائس کی مینوفیکچرنگ پالیسی کی منظوری دی تھی۔  پالیسی سے مقامی سرمایہ کاری اور غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔مقامی سطح پر موبائل کی مینوفیکچرنگ سے ملک میں تقریبا 2 لاکھ روزگار پیدا ہوں گے اور ملک عالمی سطح پر سپلائی چین کا حصہ بن سکے گا۔ عالمی مارکیٹوں میں میڈ ان پاکستان کا برانڈ بھی فروغ پائے گا۔ایک اندازے کے مطابق پاکستان میں سالانہ 3 کروڑ 40 لاکھ موبائل فونز فروخت ہوتے ہیں۔ مقامی سطح پر موبائل فون کی تیاری کے بعد پاکستان میں کم قیمت پر اسمارٹ فون کی دستیابی ممکن ہوسکے گی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…