منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بختاور بھٹو نے منگنی سے پہلے ٹوئٹر پراہم پیغام جاری کر دیا

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بلاول ہائوس میں منگنی کی تقریب شروع ہونے سے پہلے بختاور بھٹو زرداری نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ آج بہت ہی جذباتی اور احساسات سے بھرا ہوا دن ہے ، تمام افراد کی دعائوں اور محبت کیلئے شکرگزار ہوں ، خصوصی طور پر

ہماری پیپلز پارٹی کی فیملی کی جو کہ تقریب میں شرکت کیلئے بے چین ہے ، انشااللہ یہ صرف آغاز ہے ، کورونا وائرس کے بعد ہم جشن منائیں گے ، مہربانی کر کے ہمارے اہل خانہ اور شہید بینظیر بھٹو کو اپنی دعائوں میں یاد رکھیں ۔دوسری جانب سوشل میڈیا پر انیس جیلانی نامی وکیل نے غلط ویڈیوز شیئر کرنے پر بختاور بھٹو سے معافی مانگ لی، میڈیا رپورٹس کے مطابق بختاور بھٹو نے انیس جیلانی کے ٹوئٹ کو شیئر کرتے ہوئے واضح کیا تھا کہ مذکورہ جعلی ویڈیو سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے۔بختاور کے ٹوئٹ کے جواب میں انیس جیلانی نے معافی مانگتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے ویڈیوز اپنے اکائونٹ سے ڈیلیٹ کردی ہیں۔انیس جیلانی نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے بختاور بھٹو زرداری سے معافی مانگتے ہوئے ان کی منگنی اور نئی زندگی پر نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔دریں اثنا نجی اسپتال میں زیرعلاج پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر آصف علی زرداری اپنی بیٹی بختاور بھٹو زرداری کی منگنی کی تقریب میں کچھ دیر کے

لیے شرکت کرنے آئیں گے۔ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری نجی اسپتال میں زیرعلاج ہیں،آج بلاول ہائوس میں منعقدہ بختاور بھٹو زرداری کی منگنی کی تقریب میں آصف علی زرداری کچھ دیر کے لیے شریک ہوں گے۔بختاور بھٹو زرداری کے چھوٹے بھائی، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کورونا وائرس میں مبتلا ہیں اور گھر کے مخصوص حصے میں قرنطینہ میں ہیں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…