منگل‬‮ ، 17 فروری‬‮ 2026 

وزارت پٹرولیم میں غلط منصوبہ بندی سے 122ارب روپے کا نقصان ،تشویشناک بات سامنے آ گئی

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2020 |

لاہور (آن لائن)امیرجماعت اسلامی صوبہ وسطی پنجاب و صدر ملی یکجہتی کونسل پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ حکومتی وزراء مسلسل جھوٹ بول کر قوم کو گمراہ کر رہے ہیں۔ وزارت پٹرولیم میں غلط منصوبہ بندی سے 122ارب روپے کا نقصان تشویشناک ہے۔ اس حوالے سے فوری اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کرتے ہوئے ذمہ داران سے ایک ایک پائی وصول

کرنی چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزمختلف عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ تاخیر سے ہونے والے فیصلوں کا خمیازہ قوم کو بھگتنا پڑرہا ہے۔ جو کہ حکمرانوں کی نااہلی کا منہ بولتاثبوت ہے۔ 2018سے 2020تک تین سالوں میں ایل این جی ٹرمینل کو پورا استعمال نہیں کیا گیا جس سے ماہرین معیشت 125ارب روپے کے مزیدنقصان کا خدشہ ظاہر کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن دونوں کو عوامی مسائل اور ان کے حل سے کوئی سروکار نہیں۔ دونوں نے ہی مواقعے ملنے پر عوام کو لوٹا ہے۔ ملک میں صرف اور صرف جماعت اسلامی ہی ایسی جماعت ہے جو 22کروڑ عوام کی حقیقی ترجمانی کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کے عاقبت نا اندیش فیصلوں کی بدولت ملک میں امیر اور غریب کے درمیان تفریق تیزی سے بڑھتی چلی جارہی ہے ۔ عالمی ادارے اس بات کی نشاندہی کررہے ہیں کہ ترسیلات زر وصول کرنے والے دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں غربت میں اضافہ ہورہا ہے۔ عوام سطح غربت سے نیچے کی زندگی گزارنے پر مجبور ہوچکے ہیں۔ 2020کے اختتام تک چار لاکھ سے زائد افراد سطح غربت سے نیچے چلے جائیںگے۔ محمد جاوید قصوری نے اس حوالے سے مزید کہا کہ گیس کمپنیوں کا گردشی قرضہ 192ارب ہوگیا ہے جس سے بجلی مہنگی کرنے کے اشارے مل رہے ہیں۔ یوں محسوس ہوتا ہے کہ جیسے حکمرانوں نے بے حسی کی چادر اوڑھ لی ہے۔ انہیں عوامی مشکلات سے کوئی غرض نہیں ۔



کالم



وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں


1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…