اتوار‬‮ ، 05 اکتوبر‬‮ 2025 

بختاور بھٹو کی منگنی کیلئے تیاریاں عروج پر دلہا اور سسرال والے کراچی پہنچ گئے

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی)سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو شہیداورسابق صدر آصف زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کی منگنی کی تقریب کل ہو گی،دولہا اور سسرال والے کراچی پہنچ گئے ۔نجی ٹی وی کے مطابق دولہا کی والدہ، والد، بہنیں اور دیگر رشتے داربھی ہمراہ ہیں۔

دولہامحمود چودھری کی فیملی بلاول ہائوس کراچی میں موجود ہے،مہمانوں کیلئے بلاول ہائوس میں بہترین انتظامات کئے گئے ہیں ۔بلاول ہائوس میں منگنی کاسٹیج بھی تیارکیاجارہا ہے،منگنی کی تقریب میں مختصر مہمان اور خاندان کے افراد شرکت کریں گے،بختاور بھٹوزرداری اور آصفہ بھٹو بھی بلاول ہائوس میں موجودہیں۔دریں اثنا نجی اسپتال میں زیر علاج پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر آصف علی زرداری اپنی بیٹی بختاور بھٹو زرداری کی منگنی کی تقریب میں کچھ دیر کے لیے شرکت کرنے آئیں گے۔ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری نجی اسپتال میں زیرعلاج ہیں،کل بلاول ہائوس میں منعقدہ بختاور بھٹو زرداری کی منگنی کی تقریب میں آصف علی زرداری کچھ دیر کے لیے شریک ہوں گے۔بختاور بھٹو زرداری کے چھوٹے بھائی، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کورونا وائرس میں مبتلا ہیں اور گھر کے مخصوص حصے میں قرنطینہ میں ہیں۔واضح رہے کہ سابق وزیراعظم شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کی محمود چوہدری کے ساتھ منگنی کی تیارں زور و شور سے جاری ہیں۔بختاور بھٹو زرداری اور محمود چوہدری کی منگنی کی تقریب جمعہ 27 نومبر کی شام بلاول ہاوس کراچی میں ہوگی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…