ہفتہ‬‮ ، 04 اپریل‬‮ 2026 

تھانوں میں سائلین کی داد رسی کرنے والے افسروں و اہلکاروں کو سلام پیش کرتے ہیں: عثمان بزدار

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2020 |

لاہور (پ ر )وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدارنے اچھی کارکردگی، فرض شناسی اور سائلین کی داد رسی پر تھانہ سیالکوٹ ایئر پورٹ کے عملے کو شاباش دی ہے اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ایس ایچ او اور دیگر اہلکاروں کیلئے ایک لاکھ روپے کا نقد انعام دیا ہے۔

وزیر اعلی عثمان بزدار کی ہدایت پر ڈی پی او سیالکوٹ حسن اسد علوی نے ایس ایچ او، فرنٹ ڈیسک کے عملے اور دیگر اہلکاروں کو نقد انعام دیااورتھانہ سیالکوٹ ایئر پورٹ کے عملے کو تعریفی اسناد بھی دیں۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے کہاکہ تھانوں میں سائلین کی داد رسی کرنے والے افسروں و اہلکاروں کو سلام پیش کرتے ہیں – فرض شناس افسروں اور اہلکاروں کی حوصلہ افزائی جاری رکھیں گے- تھانہ میں سائلین سے حسن سلوک کے ساتھ پیش آناپولیس کا اولین فرض ہے – پنجاب میں تھانہ کلچر میں نمایاں تبدیلی آئی ہے – انہوں نے کہا کہ پولیس کو اپنے فرائض کی انجام دہی میں مکمل آزادی دی ہے -اچھی کارکردگی پر انعام اور سائلین کی دادرسی نہ کرنے والوں کو سزا ملے گی-

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن


ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…