ہفتہ‬‮ ، 21 ستمبر‬‮ 2024 

وزیراعظم کو دورہ کے دوران ٹھنڈی بوتلیں اور اچھی پلیٹیں پیش نہ کرنے پر منتظمین کی سختی آ گئی

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ(آن لائن) وزیراعظم عمران خان کا دورہ بلوچستان،چیف سیکرٹری بلوچستان نے ٹھنڈی مشروبات اور اچھے معیار کی پلیٹوں میں کھانا پیش نہ کرنے سمیت 10سے زائد امور میں کوتاہی برتنے پر کمشنر مکران ڈویژن سمیت کئی آفیسران کو وضاحتی مراسلہ جاری کردیا۔ وزیراعظم عمران خان نے 13 نومبر کو وفاقی وزرا، گورنر بلوچستان، پنجاب اور بلوچستان کے وزرا اعلی کے

ہمراہ بلوچستان کے ضلع کیچ کے ضلعی ہیڈ کوارٹرز تربت کا دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے قبائلی عمائدین اور تربت یونیورسٹی کے طلبہ سے خطاب کے علاوہ جنوبی بلوچستان کے لیے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان بھی کیا تھا۔ چیف سیکرٹری بلوچستان کے دفتر کی جانب سے دورے کے ایک ہفتے بعد 20 نومبر کو کمشنر مکران ڈویژن سمیت دورے کے انتظامات کے پابند کئی دوسرے متعلقہ افسران کو دورے کے موقع پر کوتاہیوں سے متعلق تحریری طور پر وضاحت طلب کی کی گئی ہے۔سرکاری مراسلے کے مطابق چیف سیکرٹری نے ایڈیشنل سیکرٹری (مانیٹرنگ اینڈ امپلی مینٹیشن)کے ذریعے کمشنر مکران ڈویژن سے سات دن کے اندر انتظامات میں کوتاہیوں پر تحریری پر جواب جمع کرانے کا کہا ہے۔مراسلے میں کمشنر مکران ڈویژن کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ آپ اس بات کے ذمہ دار تھے کہ چیف سیکرٹری بلوچستان کی جانب سے دی گئی تفصیلی ہدایات پر اس کی روح کے مطابق عملدرآمد کو یقینی بناتے مگر انتظامات میں دس سے زائد امور میں کوتاہیاں کی گئیں۔چیف سیکرٹری کے دفتر نے شکایت کی ہے کہ دورہ تربت میں وزیراعظم اور دیگر مہمانوں کو دوپہرکا کھانا جن پلیٹوں میں پیش کیا گیا وہ کم معیار کے تھے حالانکہ اس بارے میں واضح ہدایات دی گئی تھیں۔ جبکہ وزیراعظم اور دیگر مہمانوں کو پیش کی گئی پیپسی، کوک اور دیگر مشروبات بھی مناسب طور پر ٹھنڈی نہیں تھیں۔واش روم

اور صفائی کی صورتحال پر بھی عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ راستے اورواش رومز گندے تھے۔وزیراعظم کو بریفنگ دینے کے لیے پریزینٹیشن روم میں کوئی متبادل لیپ ٹاپ اور یا ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر موجود نہیں تھا اور کوئی قابل لیپ ٹاپ یا کمپیوٹر آپریٹر بھی دستیاب نہیں تھا جو سسٹم میں آنے والی پیچیدگیوں کو سنبھال سکتا۔ آڈیٹوریم میں جہاں وزیراعظم نے قبائلی

عمائدین سے ملاقات کی چیف سیکرٹری کے لیے کوئی کرسی مختص نہیں تھی۔ چیف سیکرٹری کو بالکل کونے میں بیٹھنا پڑا۔ اسی طرح دیگر انتظامی سیکرٹریز کیلئے بھی کرسیاں مارک نہیں کی گئی تھیں۔خط میں ڈپٹی کمشنر کیچ اور ایس ایس پی کیچ کے وزیراعظم کے انتہائی قریب جانے پر بھی اعتراض کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایس ایس پی تربت مسلسل وزیراعظم کے ساتھ بات چیت

کی کوشش کرتے رہے جو وزیراعلی، چیف سیکرٹری اور وزرا کی موجودگی میں آداب کی خلاف ورزی تھی۔ ڈپٹی کمشنر کیچ بھی چیف سیکرٹری کو نظر انداز کرتے ہوئے وزیراعظم اور وزیراعلی کے قریب چلتے رہے۔مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی سے متعلق تقریب چھوٹے کمرے میں رکھی گئی۔ چیف سیکرٹری بلوچستان کیلئے کوئی نشست مختص نہیں تھی۔

بیٹھنے کی ترتیب میں بھی سینیارٹی کو نظر انداز کیا گیا۔وزیراعظم کے دورے کی کوریج کیلئے کوئٹہ سے تربت جانے والے سینیئر صحافی شاہد رند نے اردو نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ صرف چیف سیکرٹری ہی نہیں کئی صوبائی وزرا بھی دورے کے انتظامات سے مطمئن نہیں تھے۔ دورے کے موقع پر ہی تربت میں صوبائی وزیر انجینئر زمرک اچکزئی اور تربت سے منتخب رکن

صوبائی اسمبلی سید احسا ن شاہ نے نشست نہ ملنے پر وزیراعلی اور سینیئر انتظامی آفیسران سے احتجاج کیا۔چیف سیکرٹری جانب سے مناسب انتظامات نہ کرنے پر افسران سے وضاحت طلب کیے جانے کے بعد سوشل میڈیا پرسرکاری مراسلہ پربلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سابق وزیراعلی سردار اختر مینگل نے ٹویٹر پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ وا، یہ ہے اصل وائسرائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ


مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!(آخری حصہ)

لی کو آن یو اہل ترین اور بہترین لوگ سلیکٹ کرتا…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!

میرے پاس چند دن قبل سنگا پور سے ایک بزنس مین آئے‘…

سٹارٹ اِٹ نائو

ہماری کلاس میں 19 طالب علم تھے‘ ہم دنیا کے مختلف…

میڈم چیف منسٹر اور پروفیسر اطہر محبوب

میں نے 1991ء میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے…

چوم چوم کر

سمون بائلز (Simone Biles) امریکی ریاست اوہائیو کے شہر…

نیویارک کے چند مشاہدے

نیویارک میں چند حیران کن مشاہدے ہوئے‘ پہلا مشاہدہ…

نیویارک میں ہڈ حرامی

برٹرینڈ رسل ہماری نسل کا استاد تھا‘ ہم لوگوں…

نیویارک میں چند دن

مجھے پچھلے ہفتے چند دن نیویارک میں گزارنے کا…