سرگودھا(این این آئی)ریڈیو پاکستان کے 1020 کنٹریکٹ ملازمین اپنی بحالی کے مطالبہ پر پورے ملک سے کنٹریکٹ ملازمین کو اسلام آباد احتجاج کی کال دے دی گئی۔زرائع کے مطابق ریڈیو پاکستان کے برطرف کنٹریکٹ ملازمین اپنی بحالی کے مطالبہ پر 24 نومبر 2020 بروز منگل
ڈی چوک اسلام آباد میں بھرپور احتجاج کریں گے اور ڈی چوک سے وزیراعظم ہائوس کی طرف پْرامن ریلی نکالی جائیگی اور کنٹریکٹ ملازمین نے اپنی بحالی تک دھرنادینے کا اعلان کیا ہے۔جن کا کہناہے کہ ایک جنبش قلم سے 1020 لوگوں کا روز گار چھین کر 1020 خاندانوں کامعاشی قتل کیاگیاہے۔انہوں نے کہا کہ جیل اور ہتھکڑیاں لیڈر کا زیور ہوتے ہیں اور ہم ایسے اْوچھے ہتھکڈوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ کنٹریکٹ ملازم?ن کی بحالی تک ہمارا احتجاج جاری رہیگا اور ہم اپنے ساتھیوں کو بحال کروا کردم لیں گے۔انہوں نے کہا کہ ایک کروڑ نوکریوں کا جھانسہ دے کراقتدار میں آنے والی جماعت پی ٹی آئی لوگوں سے روزگار چھیننے کے درپے ہے۔