ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

یونس کا عالمی ریکارڈ، بریڈمین کو پیچھے چھوڑ دیا

datetime 6  جولائی  2015 |

پالے کیلے(نیوزڈیسک) تجربہ کار پاکستانی بلے باز یونس خان نے سری لنکا کے خلاف پالے کیلے ٹیسٹ سر ڈان بریڈ مین کا زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ توڑنے کے ساتھ نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا۔پیر کو پالے میں میں کھیلے جا رہے سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ کے چوتھے دن جب یونس میدان میں اترے تو پاکستان 377 رنز کے ہدف کے تعاقب میں صرف 13 رنز پر دو اہم وکٹوں سے محروم ہو چکا تھا۔انہوں نے شان مسعود کے ساتھ ناقابل شکست 217 رنز کی ساجھے داری قائم کر کے ناصرف پاکستان کو میچ میں اچھی پوزیشن میں پہنچا دیا بلکہ اس کے ساتھ ساتھ اس وقت 101 رنز کی اننگ کھیل کر وکٹ پر موجود ہیں۔یہ یونس کے کیریئر کی 30ویں سنچری تھی جس کے ساتھ ہی انہوں نے عظیم آسٹریلین بلے باز سر ڈان بریڈ مین کا زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ توڑ دیا۔کرکٹ کی تاریخ کے عظیم ترین بلے باز تصور کیے جانے والے ڈان بریڈ مین نے صرف 52 ٹیسٹ میچوں میں 29 سنچریاں اسکور کی تھیں۔اس کے ساتھ ساتھ یہ یونس کے کیریئر میں چوتھی اننگ میں اسکور کی گئی پانچویں سنچری تھی جو اپنے آپ میں عالمی ریکارڈ ہے۔آج تک دنیا کا کوئی بھی کھلاڑی ٹیسٹ میچ میں چوتھی اننگ میں چار سے زیادہ سنچریاں اسکور نہیں کر سکا لیکن یونس خان پانچ مرتبنہ یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے بلے باز ہیں۔یونس سے قبل سنیل گاوسکر، رکی پونٹنگ، رام نریش سروان اور گریم اسمتھ نے اپنے کیریئر کے دوران چوتھی اننگ میں چار سنچریاں اسکور کی تھیں۔یونس اور شان اب تک تیسری وکٹ کیلئے 217 رنز جوڑ چکے ہیں، یہ چوتھی اننگ میں پاکستان کی جانب سے اب تک سب سے بڑی شراکت ہے۔اس سے قبل چوتھی اننگ میں سب سے بڑی شراکت کا ریکارڈ جاوید میانداد اور مدثر نذر کے پاس تھا جنہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف 212 رنز کی شراکت قائم کی تھی۔احمد شہزاد اس اننگ میں بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے، یہ ان کے اب تک کے ٹیسٹ کیریئر کی 21 اننگ میں پہلا موقع ہے کہ وہ صفر پر آؤٹ ہوئے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…