منگل‬‮ ، 18 جون‬‮ 2024 

جنت مرزا20سال کی عمر میں ہی شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئی،ایک اور اعزاز حاصل کرلیا

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد (این این آئی)پاکستان کی ٹاپ ماڈل اور ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا کے ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر 11 ملین فالوورز ہوگئے ہیں۔پاکستان کے شہر فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی ٹک ٹاک ماڈل جنت مرزا کو ٹک ٹاک پر 11 کروڑ صارفین نے فالو کرلیا ہے جس کے

بعد جنت مرزا ویڈیو شیئرنگ ایپ پر ایک اور اعزاز اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔بیس سالہ جنت مرزا پاکستان کے معروف صنعتی شہر فیصل آباد میں آرٹس کالج کی طالبہ ہیں جبکہ حال ہی میں تعلیمی مقاصد کے لیے جاپان منتقل ہوئی تھیں لیکن گزشتہ دنوں ہی وہ پاکستان آئی ہیں اور آج کل اپنے کزن کی شادی انجوائے کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔جنت مرزا کے ٹک ٹاک اکائونٹ کا جائزہ لیں تو اْنہوں نے ا ب تک متعدد ویڈیوز اپ لوڈ کی ہیں جس پر لاکھوں میں لائکس آتے ہیں جبکہ اْن کے چاہنے والے کمنٹ سیکشن میں اْن کے لیے مثبت بھرے پیغامات بھی جاری کرتے ہیں۔پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار کے مداح ناصرف اْنہیں ٹک ٹاک پر فالو کرتے ہیں بلکہ سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر موجود جنت مرزا کے اکائونٹ کو بھی صارفین کی بڑی تعداد نے فالو کیا ہوا ہے۔اس وقت انسٹاگرام پر جنت مرزا کے ایک اعشاریہ 5 ملین یعنی 15 لاکھ فالوورز ہیں جبکہ انسٹاگرام پر اْنہوں نے ایک ہزار سے زائد پوسٹس کی ہوئی ہیں جن میں اْن کی دلکش

تصویریں اور ٹک ٹاک ویڈیوز شامل ہیں۔جنت مرزا کی ٹک ٹاک کی شہرت جاپانی اشتہاری اداروں تک پہنچ گئی ہے جہاں سے انہیں جاپانی اشتہارات میں بطور ماڈل کام کرنے کی آفرز بھی موصول ہوئی ہیں تاہم جنت مرزا ابھی اپنی تعلیم مکمل کرنا چاہتی ہیں اور تعلیم مکمل کرنے کے بعد نیوز اینکر بننا چاہتی ہیں۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…