منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

پنجاب کے 6 شہروں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ، نوٹیفکیشن جاری

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن) عالمی وبا کورونا وائرس کی دوسری لہر کے باعث پنجاب کے 6 شہروں کے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاوَن لگا دیا گیا۔سیکریٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر محمد عثمان کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق لاہور میں بلاک ایف ون ویلنشیا ٹاؤن،

پیراگون سٹی بلاک جی 5،4،2، جوہر ٹاوَن، بوائز ہوسٹل نمبر11 اور سپرنٹنڈنٹ ہاوَس پنجاب یونیورسٹی میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے،جاری اعلامیہ کے مطابق لاہور کے ڈی ایج اے فیز 4 سیکٹر اے اے، بی بی، سی سی، ایف ایف، فیز 3 سیکٹر ایکس ایکس، فیز 1 سیکٹر این، بلاک اے، بی،ایف سی سی اور گلبرگ 4 کیعلاقوں کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔ سیکریٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے اعلامیہ کے مطابق ملتان میں جلیل آباد، ریلوے روڈ، گلگشت کالونی، خان ویلج ہاوَسنگ سوسائٹی اور گارڈن ٹاوَن میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا۔سیکریٹری پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کیئر محمد عثمان کے مطابق بھکر میں گلشن مدینہ اور محلہ خورشید شاہ کیعلاقوں کو بند کردیا گیا ہے۔اسی طرح راولپنڈی میں سیکٹر سی، گلشن آباد، اسٹریٹ 10 حالی روڈ،علامہ اقبال اسٹریٹ اور مسلم ٹاوَن میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے۔جاری اعلامیہ کے مطابق بہاوَلپور میں گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج بغداد روڈ، ہاشمی گارڈن، ماڈل ٹاؤن اور سیٹلائٹ ٹاؤن میں اسمارٹ لاک ڈاوَن نافذ کردیا گیا ہے۔سیکریٹری پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کیئر محمد عثمان کے مطابق لاک ڈاوَن والیعلاقوں میں تمام شاپنگ مالز، ریسٹورانٹ اور دفاتر بند رہیں گے

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…