اتوار‬‮ ، 05 جنوری‬‮ 2025 

معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے کوئلے کی کانوں کی لیزاور تجدید پر پابندی اٹھانے کا اصولی فیصلہ کیاہے:عثمان بزدار

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (پ ر )وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلی آفس میں آل پاکستان مائنز اینڈ منرلز ایسوسی ایشن کے صدر میربہروزریکی بلوچ کی قیادت میں چاروں صوبوں کے نمائندہ وفد نے ملاقات کی-آل پاکستان مائنز اینڈ منرلز ایسوسی ایشن کے صدر میربہروزریکی بلوچ نے آل پاکستان مائنز اینڈ منرلز ایسوسی ایشن کے مسائل کے حل کیلئے فوری اقدامات پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا

شکریہ ادا کیا او رکہاکہ آپ جو کہتے ہیں وہ کرکے دکھاتے ہیں۔گزشتہ برس بھی آپ نے ہمارے مسائل سنے اورانہیں حل کیا اوراب بھی آپ نے ہمارے مطالبات کے حل کے لئے فوری اقدامات کئے ہیں -انہوں نے کہاکہ کان کنی سے متعلقہ مسائل حل ہونے سے معاشی سرگرمیاں تیز ہوں گی۔ وزیراعلی عثمان بزدار نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ صوبے میں معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے کوئلے کی کانوں کی لیز پر پابندی اٹھانے کا اصولی فیصلہ کیا ہے اورپنجاب کابینہ نے کانوں کی لیز میں تجدید پر بھی پابندی ختم کرنے کی اصولی منظوری دے دی ہے۔ وزیراعلی نے کہاکہ اینٹوں کے بھٹوں کیلئے زگ زیگ ٹیکنالوجی کے ساتھ متبادل آپشنز کا بھی جائزہ لیا جائے گا اور صوبے میں ماحول دوست ٹیکنالوجی کو فروغ دیں گے۔ وزیراعلی نے ہدایت کی کہ سیکرٹری مائنز اورسیکرٹری ماحولیات اینٹوں کے بھٹوں کیلئے متبادل ٹیکنالوجی کا جائزہ لیکر رپورٹ پیش کریں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان معدنی وسائل سے مالا مال ہے۔ صوبے کے معدنیات کے شعبہ میں بے پناہ پوٹینشل موجود ہے۔ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے زمین میں چھپے خزانے بروئے کار لا نا وقت کی ضرورت ہے۔ سموگ اور آلودگی کا مسئلہ بڑے چیلنج کے طور پر سامنے آیا ہے۔ سموگ اور آلودگی پر قابو پانے کیلئے کئی اہم اقدامات کئے ہیں۔ مائننگ کے شعبہ سے وابستہ افراد کو ہر ممکن سہولتیں دیں گے۔ سیکرٹری مائنز، سیکرٹری ماحولیات،ڈی جی مائنز اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

موضوعات:



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…