اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )اسکولوں کے حوالے سے فیصلہ اگلے ہفتے کے اجلاس میں کیا جائے گا ۔ بچوں کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا ئے گا ۔نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ تجویز زیر بحث ہے کہ سلیبس کو کم اور گرمیوں کی چھٹیوں کا
ختم کر دیں یا اکیڈیمک سال آگے کر دیں لیکن ملک میں مہلک وباء کی پھیلتی صورت میں بچوں کی صحت کیساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا ۔ وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں نصاب کو ایک کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ لوکل گورنمنٹ کا سسٹم تیار ہو تے ہی نافذ کر دیا جائے گا ۔