جمعہ‬‮ ، 14 جون‬‮ 2024 

یہ نہیں ہو سکتا پی ڈی ایم کی حکومت مخالف تحریک کو روکا جا سکا  پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کا جلسے جا ری رکھنے کااعلان

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ نے جلسے جا ری رکھنے کااعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ نہیں ہو سکتا پی ڈی ایم کی حکومت مخالف تحریک کو روکا جا سکا،موجودہ حکومت دھاندلی کی پیدا وار ہے،حکومت کے رخصت ہونے سے مسائل حل ہونگے،مداخلت سے پاک نئے الیکشن ہونے چاہئیں ،اسٹیبلشمنٹ سے جب بات چیت کا سلسلہ شروع ہوا تو پی ڈی ایم

کے پیلٹ فارم سے بات ہو گی۔ پی ڈی ایم کی سٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے ترجمان پی ڈی ایم میاں افتخار حسین نے کہاکہ پی ڈی ایم کے آئندہ کی حکمت عملی پر غور اور کل جماعتی کانفرنس میں چھبیس نکات پر بات کی گئی ۔ انہوںنے کہاکہ پی ڈی ایم کے جلسوں سے متعلق مشاورت کی گئی ۔ انہوںنے کہاکہ پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس وقار اور سینئر صحافی ارشد وحید چوہدری کیلئے دعا مغفرت کرائی گئی۔انہوںنے کہاکہ حکومت مخالف تحریک کے اگلے مرحلے میں شٹر ڈائون اور اسلام آباد مارچ بھی ہو سکتا ہے تاہم فیصلہ سربراہی اجلاس میں کیا جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ گلگت بلتستان کے الیکشن میں دھاندلی ہوئی ہے ،گلگت بلتستان میں فری اینڈ فیئر الیکشن نہیں ہو ئے ۔ انہوںنے کہاکہ آئین کی بالادستی چاہتے ہیں ادارے آئین کے تحت کام کریں ۔ انہوںنے کہاکہ پی ڈی ایم کے بیانیہ میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ،عوام نے گلگت بلتستان میں اپنا رخ دکھایا ہے حکومت نے پھر بھی راستہ روکاانہوںنے کہاکہ پشاور جلسے سے متعلق بات چیت ہوئی۔انہوںنے کہاکہ ہمارے بیانیے میں کوئی تضاد نہیں ہے،کسی کا نام لینا یا نہ لینے کا کوئی اے پی سی میں ذکر نہیں۔ انہوںنے کہاکہ اے پی سی کی کچھ شقوں میں اضافہ کیا گیا ہے،ہم آئین کی بالادستی چاہتے ہیں۔انہوںنغ کہاکہ عجیب سی بات ہے کہ گلگت بلتستان میں کرونا نہیں تھا،وہاں تو بڑے بڑے جلسے ہوئے۔انہوں نے کہاکہ

عوامی اجتماع پر پابندی پی ڈی ایم کیلئے لگائی جارہی ہے ،انہوں نے کہاکہ ایس او پیز پر عملدرآمد ہونا چاہیے،یہ نہیں ہو سکتا کہ پی ڈی ایم کی حکومت مخالف تحریک کو روکا جا سکا،اگر مذاکرات کی فضا بنی تو پی ڈی ایم سربراہان مذاکرات کا فیصلہ کریں گے۔ انہوں نے کہا

کہ موجودہ حکومت دھاندلی کی پیداوار ہے،حکومت کے رخصت ہونے سے مسائل حل ہونگے۔انہوں نے کہا کہ مداخلت سے پاک نئے الیکشن ہونے چاہئیں ۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ سے جب بات چیت کا سلسلہ شروع ہوا تو پی ڈی ایم کے پیلٹ فارم سے بات ہو گی۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…