پالی کیلے (نیوز ڈیسک) پاکستانی لیگ سپنر یاسر شاہ نے پالی کیلے میں سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ میچ کے ذریعے ایک اور ریکارڈ قائم کرڈالا ہے۔ وہ کیریئر کے ابتدائی دس میچز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے لیگ سپنر بن گئے ہیں۔ یاسر شاہ سے قبل یہ اعزاز آسٹریلیا کے کلیری گریمنٹ کے پاس تھا۔ انہوں نے دس میچوں میں 57وکٹیں لے کے یہ ریکارڈ قائم کیا تھا جبکہ یاسر شاہ نے دس میچوں میں اب تک 59وکٹیں اپنے نام کرلی ہیں۔ یاسر شاہ نے گزشتہ برس اکتوبر میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ سری لنکا کیخلاف سیریز ان کیلئے کامیابیوں کی نوید لے کے آئی اوروہ سری لنکن گراو¿نڈز پر بطور لیگ سپنرسب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بھی بنے۔یاسر شاہ کے علاوہ یہ سیریز وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد کیلئے بھی یادگار ثابت ہوئی۔ یہاں انہوں نے پچاس رنز کی اوسط سے اپنے ایک ہزار رنز مکمل کرلئے ۔ سرفراز سے قبل اینڈ فلاور اور اے بی ڈویلیززیہ کارنامہ سرانجام دے چکے ہیں