اتوار‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2026 

فکسنگ کیس ، سلمان بٹ کی آئی سی سی اینٹی کرپشن حکام سے ملاقات متوقع

datetime 6  جولائی  2015 |

کراچی(نیوز ڈیسک) فکسنگ کیس میں پابندی کا شکار سلمان بٹ سے جلد ہی آئی سی سی کے اینٹی کرپشن یونٹ آفیشلز کی ملاقات متوقع ہے، ذرائع کے مطابق اے سی ایس یو کی جانب سے اوپننگ بیٹسمین سے رابطہ کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سلمان بٹ نے گذشتہ دنوں اپنے بیان میں فکسنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ آئی سی سی کے اینٹی کرپشن یونٹ کے آفیشلز جلدہی سلمان بٹ سے ملاقات میں ان کے بیان اور آئندہ کے لائحہ عمل کے بارے میں بات کریں گے انھوں نے کہا کہ حالیہ آئی سی سی میٹنگز میں پی سی بی کے چیئرمین شہریار خان نے سلمان بٹ کو رعایت دینے کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی مگر اے سی ایس یو بیٹسمین سے رابطے میں ہے۔ ذرائع نے کہا کہ سلمان بٹ رواں برس ستمبر میں خود پر سے پابندی اٹھنے سے قبل ہی یہ معاملہ حل کرانے کے خواہاں ہیں تاکہ وہ پھر سے کرکٹ کھیل سکیں۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…