اتوار‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2026 

امریکہ نے جاپان کو شکست دیکر خواتین فٹبال ورلڈ کپ جیت لیا

datetime 6  جولائی  2015 |

وینکوور(نیوز ڈیسک)امریکہ نے دفاعی چیمپیئن جاپان کو 5 کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دے کر تیسری مرتبہ خواتین فٹبال ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔وینکورو کے بی سی پیلس اسٹیڈیم میں کھیلے گئے خواتین فٹبال ورلڈ کپ کے فائنل میں امریکہ نے جاپان کو 2-5 سے شکست دی۔ امریکہ کی جانب سے کارلی لائڈ خوارتین ورلڈ کپ کے فائنل میں ہیٹ ٹرک کرنے والی پہلی فٹبالر بن گئی انھوں نے پہلا گول میچ کے تیسرے منٹ میں کیا ¾ دوسرا گول پانچویں اور تیسرا گول 19 ویں منٹ میں کیا۔ امریکہ کی جانب سے لورین ہالیڈے اور ٹابن ہیتھ نے بھی ایک ایک گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیاجاپان کی جانب ایک گول یوکی اوگی نے کیا ¾ دوسرا گول امریکہ کی دفاعی کھلاڑی کی غلطی سے ہو گیا۔واضح رہے کہ 2011 کے فٹبال ورلڈ کپ میں جاپان نے امریکہ کو پنالٹی شوٹز پر شکست دے کر ٹاٹئل اپنے نام کیا تھا جب کہ اس سے قبل امریکہ کی خواتین ٹیم 1991 اور 1999 کا ورلڈ کپ بھی جیت چکی ہے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…