پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

جدید ترین امریکی لڑاکا طیارے ایف پینتیس کا منصوبہ ناکامی کے قریب پہنچ گیا

datetime 6  جولائی  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)جدید ترین امریکی لڑاکا طیارے ایف35 کامنصوبہ ناکامی کے قریب پہنچ گیا۔ ملٹری بلاگر نے دعویٰ کیاہے کہ ففتھ جنریشن کا ایف35 ساٹھ سال پرانے ایف16 سے خفیہ ڈاگ فائٹ میں ہار گیا۔تفصیلات کے مطابق امریکاکے جدیدترین لڑاکا جنگی طیارے ایف35 کامنصوبہ ناکامی کے قریب پہنچ گیاہے۔ پینٹاگون اور امریکی طیارہ سازکمپنی لاک ہیڈ مارٹن نے ایک کھرب ڈالر کے منصوبے کادفاع شروع کردیا اور ناکامی کی رپورٹیں گمراہ کن قراردے دیں۔ امریکانے ایک عرصے سے ففتھ جنریشن لڑاکاطیارے پر کام شروع کررکھا ہے لیکن یہ منصوبہ شدید مشکلات کا شکارہے۔ ڈاگ فائٹ میں ایف16 نے ایف35 کونشانہ بنایا تووہ اسے چکمہ دے کرنکل نہ پایا۔امریکا ایف35 طیاروں کوگزشتہ سال سے مارکیٹ کرنے کی کوشش میں ہے لیکن ایسی خبریں اس منصوبے کو مزید مشکلات کاشکار کرتی آئی ہیں۔
مزیدپڑھیے:اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 25 جولائی کو ہوتے دکھائی نہیں دے رہے، سپریم کورٹ

ایف تھرٹی فائیولڑاکا طیارے کامنصوبہ پینٹاگون اورلاک ہیڈمارٹن کے اشتراک سے بنایا گیا ہے۔ ایف 35 لڑاکاطیارہ گزشتہ سال جرمن ایئرشو میں انجن میں آگ لگنے کے باعث اڑان نہ بھرسکا تھا۔ اس طیارے کاسب سے پہلااور بڑا گاہک برطانیہ ہے جس نے پورے فلیٹ کاآرڈر دیا ہواہے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…