بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان نے بنگلہ دیش کرکٹ کوجھٹکا دے دیا

datetime 6  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک )ویسٹ انڈیز کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی اگست میں زمبابوے میں ہونے والے سہ ملکی ٹورنامنٹ میں شرکت کی تصدیق کردی ہے۔پی سی بی حکام نے اگست میں زمبابوے میں کھیلے جانے والے 3 ملکی ٹورنامنٹ میں شرکت کی تصدیق کر دی ہے۔ تین ملکی ٹورنامنٹ اگست سے ستمبر تک زمبابوے میں کھیلا جائے گا تاہم میچز کی تاریخوں کا اعلان تینوں بورڈز کی باہمی مشاورت کے بعد ہی کیا جائے گا ۔ اس سے قبل ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کی جانب سے بھی سیریز میں شمولیت کی تصدیق کی جا چکی ہے۔واضح رہے کہ چند دن پہلے زمبابوے پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ہونے والی تین ملکی سیریز کی تیاریاں شروع ہونے کے بعد بنگلہ دیش نے بین الاقوامی کرکٹ کے شیڈولنگ سسٹم کو تنقید کا نشانہ بنایاتھا میڈیا رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش نے بھارت کو حال ہی میں تین میچوں پر مشتمل سیریز میں شکست دی تھی جس کے بعد ماضی میں کمزور سمجھے جانے والی ایشین ٹیم نے چیمئنز ٹرافی کےلئے کوالیفائی کرنے کا جشن منایااس سے قبل بنگلہ دیش نے پاکستان کو بھی تین صفر سے مات دی تھی جس کے بعد آئی سی سی رینکنگ میں اس کی پوزیشن ساتویں ہوگئی اور یہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز سے آگے ہے۔میزبان انگلینڈ کے علاوہ دنیائے کرکٹ کی ساتھ دیگر ٹیمیں 2017 میں چیمپئنز ٹرافی میں میں حصہ لیں گی جس کے لیے کوالیفائی کرنے کی آخری تاریخ 30 ستمبر ہے تاہم حال ہی میں ویسٹ انڈیز نے تصدیق کی کہ ان کی ٹیم زمبابوے میں پاکستان اور میزبان ٹیم کے ساتھ تین ملکی سیریز کھیلے گی جس کے بعد بنگلہ دیش کے ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…